غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
Web Desk
26 November 2026
غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ ایک سال سے نافذ جنگ بندی معاہدے کے باوجود اسرائیلی فوج کے فضائی حملوں اور فائرنگ کا سلسلہ تھم نہ سکا، جہاں جمعرات کے روز وسطی غزہ کے علاقے دیر البلح میں ایک رہائشی اپارٹمنٹ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں غزہ کے نائب وزیرِ تعلیم خالد ابو ندا اور ان کی اہلیہ موقع پر ہی شہید ہو گئے۔ منگل کے روز دو سینیئر سیکیورٹی عہدیداروں کی شہادت کے بعد خالد ابو ندا حماس کے تیسرے سینیئر رہنما ہیں جنہیں حالیہ دنوں میں نشانہ بنایا گیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اس کارروائی کو حماس کی قیادت اور سینیئر عہدیداروں کے خلاف جاری ٹارگٹ کلنگ مہم کا حصہ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران تنظیم کے تقریباً 80 ارکان کو نشانہ بنایا ہے اور حماس کی قیادت میں سے کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے الزام عائد کیا کہ شہید ہونے والے خالد ابو ندا حماس کے اقتصادی امور کے نگران تھے اور تنظیم کا بینکنگ و سرمایہ کاری نیٹ ورک چلاتے تھے، جس سے عسکری سرگرمیوں کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جاتے تھے۔
حماس نے نائب وزیرِ تعلیم خالد ابو ندا کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے ماہرینِ تعلیم اور شہری شخصیات کو نشانہ بنانے کو ایک سنگین جنگی جرم قرار دیا ہے۔ تنظیم کے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی ٹارگٹ کلنگ کی مسلسل پالیسی غزہ جنگ بندی معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حماس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے “بورڈ آف پیس” کو اسرائیلی حملے رکوانے میں ناکامی اور اسرائیل کو تحفظ فراہم کرنے پر سیاسی و اخلاقی طور پر ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ عالمی خاموشی اور سرپرستی سے نہتے شہریوں پر مزید حملوں اور ہلاکتوں کی حوصلہ افزائی ہو رہی ہے۔
متعلقہ عنوانات
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026
پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور
26 November 2026