اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
Web Desk
26 November 2026
ملائیشیا میں جاری سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور میزبان ملائیشیا کے درمیان کھیلا جانے والا آخری گروپ میچ انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5-5 گول سے برابر ہو گیا، جس کے نتیجے میں بہتر گول اوسط کی بنیاد پر ملائیشیا نے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ قومی ہاکی ٹیم فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔
اہم گروپ میچ میں دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل اور جارحانہ حکمتِ عملی کا مظاہرہ کیا گیا۔ میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کے گول پوسٹ پر تابڑ توڑ حملے کیے اور گول کرنے کے متعدد مواقع پیدا کیے، تاہم مقررہ وقت کے اختتام تک کوئی بھی ٹیم برتری حاصل نہ کر سکی اور مقابلہ پانچ، پانچ گول سے برابر رہا۔
اس ڈرا کے بعد بہتر گول اوسط نے میزبان ملائیشیا کو فائنل کا ٹکٹ دلا دیا، جبکہ پاکستان کا فائنل کھیلنے کا خواب ادھورا رہ گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 28 نومبر کو کھیلا جائے گا، جس میں میزبان ملائیشیا کا مقابلہ مضبوط حریف آسٹریلیا سے ہوگا۔
متعلقہ عنوانات
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید
26 November 2026
اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب
26 November 2026
پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق
26 November 2026
ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان
26 November 2026
حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور
26 November 2026