LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان

حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان

Web Desk

26 November 2026

حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان مذاکرات کا عمل کامیابی سے مکمل ہو گیا ہے، جبکہ امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے 29 نومبر کو لاہور کے مینارِ پاکستان میں تاریخی جلسہ کرنے اور آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرنے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے بتایا کہ آج وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات بھی ہوئی، اور جماعت اسلامی کی پرامن تحریک کے بعد دونوں فریقین کی کمیٹیوں نے مل کر معاہدے کا ڈرافٹ تیار کیا جس پر وہ اپنی مذاکراتی کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے مطابق 2 کروڑ افراد ریلیف پیکیج سے مستفید ہو رہے ہیں، 800 سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کو ریلیف دیا گیا ہے، اور زراعت کے شعبے میں ساڑھے 12 ہزار ایکڑ تک زمین رکھنے والے کسانوں کو ڈیزل ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے گا، جبکہ حکومت نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ 1600 سی سی سے بڑی گاڑیاں سرکاری استعمال میں نہیں لائی جائیں گی۔

امیرِ جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیٹرولیم لیوی پر کمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے اور بجٹ تک ورکنگ مکمل کرنے کا کہا گیا ہے تاکہ اگلا بجٹ لیوی پر انحصار کر کے نہ بنایا جائے، جبکہ لیوی پر ونڈ فال کا اثر 80 روپے سے کم ہو کر 63 روپے تک آ گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آئی پی پیز (IPPs) کے معاہدوں پر نظرثانی کا معاملہ بھی معاہدے میں شامل کرایا گیا ہے جس سے گزشتہ دو سال کے دوران بجلی کے بلوں میں 30 فیصد کمی آئی ہے، تاہم حکومت اپنے اخراجات کم کرے گی اور شرح سود میں بھی کمی کی جائے گی۔

حافظ نعیم الرحمان نے واضح کیا کہ معاہدے پر اتفاق ضرور ہوا ہے لیکن جماعت اسلامی اپنے بہت سے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹی، اور چار مطالبات مان لینے کا مطلب یہ نہیں کہ تمام مطالبات تسلیم کر لیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے پر عملدرآمد کی نگرانی کمیٹیاں کرتی رہیں گی، جبکہ گندم، چینی، گیس کی بڑھتی قیمتوں، زراعت میں پسماندگی اور بینکوں کے سود کے خلاف آواز بلند کی جاتی رہے گی اور سڑکوں پر بھی نکلا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدے کی تفصیلات ایک دو روز میں پریس کانفرنس کے ذریعے سامنے لائی جائیں گی۔