کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک
Web Desk
26 November 2026
کویت میں ایرانی ڈرون حملوں کے دوران فضائی دفاعی کارروائی کے نتیجے میں گرنے والے ملبے سے زخمی ہونے والے دو اطالوی شہری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں، جبکہ ہلاک ہونے والے دونوں افراد جرمن دفاعی گروپ “رائن میٹل” (Rheinmetall) کے ٹیکنیشن تھے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی “رائٹرز” کے مطابق کویت میں ڈرون حملوں کے دوران مار گرائے گئے ڈرون طیاروں کا ملبہ گرنے سے مجموعی طور پر چار افراد زخمی ہوئے تھے، جن میں دو اطالوی شہری، ایک کویتی شہری اور ایک پاکستانی شہری شامل تھے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں دونوں اطالوی شہری جانبر نہ ہو سکے۔
اس سے قبل کویتی وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل سعود العطوان نے اپنے ایک بیان میں بتایا تھا کہ کویت کے فضائی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایران کے متعدد ڈرون طیارے فضا میں ہی تباہ کر دیے ہیں۔ ترجمان کے مطابق یہ ڈرون طیارے ملک کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے روکا، تاہم تباہ ہونے والے ڈرونز کا ملبہ گرنے سے پاکستانی شہری سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے۔
متعلقہ عنوانات
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
26 November 2026
قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار
26 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026
پاکستان میں قیمتی پتھروں کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع اصلاحات کا فیصلہ
26 November 2026