امریکی شہری کا پیزا اٹھا کر بھاگنے کا انوکھا کارنامہ
Web Desk
24 November 2026
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر لبباک سے تعلق رکھنے والے سٹیون ایرکسن نے ایک انوکھا کارنامہ انجام دیتے ہوئے ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں تقریباً 21 کلومیٹر کی ہاف میراتھن پیزا کا ڈبہ ہاتھ میں اٹھا کر مکمل کر لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سٹیون ایرکسن نے اتوار کو ہونے والی ’ولیمز روٹ 66 ہاف میراتھن‘ (Williams Route 66 Half Marathon) کے دوران 16 انچ کا پیزا باکس ہاتھ میں تھامے دوڑ لگائی، جسے ’اینڈولینیز پیزیریا‘ (Andolini’s Pizzeria) نے خصوصی طور پر معروف میوزک بینڈ ’میٹالیکا‘ (Metallica) کے البم کور کی طرز پر ڈیزائن کیا تھا۔
انہوں نے یہ طویل دوڑ ایک گھنٹہ 44 منٹ اور 40 سیکنڈ میں مکمل کی اور اب انہیں امید ہے کہ ان کا یہ وقت پیزا باکس اٹھا کر تیز ترین ہاف میراتھن مکمل کرنے کے گینیز ورلڈ ریکارڈ کے لیے کافی ثابت ہو گا۔ سٹیون ایرکسن نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ وہ گینیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے کی کوشش کریں گے، لیکن اب وہ اس منفرد ہدف کے لیے پرعزم ہیں۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ سٹیون نے 21 کلومیٹر کے پورے فاصلے کے دوران پیزا کا ڈبہ اپنے ساتھ رکھا اور اسے بحفاظت فنش لائن تک پہنچا دیا۔
متعلقہ عنوانات
نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا
24 November 2026
شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ
24 November 2026
امریکی قونصل خانے اور اپٹما کے درمیان دوطرفہ تجارت کے فروغ پر اتفاق
23 November 2026
امریکا مطالبات تسلیم کرے تو آبنائے ہرمز چند گھنٹوں میں کھول سکتے ہیں: اسماعیل بقائی
23 November 2026
امریکی وزارت خارجہ کی بحرین میں امریکی شہریوں کو دوبارہ وارننگ
23 November 2026
ایران نے ایک ہفتے میں سب سے زیادہ ڈرون اور میزائل داغے: ٹرمپ
23 November 2026
سافٹ ویئر انجینئر نوکری سے نکالے جانے پر حیران کُن طور پر جھوم اٹھا
23 November 2026
اسٹنٹ مین کا آگ میں لپٹے ہوئے زِپ لائن پر سفر کرکے عالمی ریکارڈ قائم
23 November 2026