LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
جنوبی پنجاب میں خشک سالی کا خدشہ؛ پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری نیویارک: ٹرمپ کے قتل کی مبینہ سازش کے مقدمے میں پاکستانی شہری آصف مرچنٹ کو 27 سال سے زائد قید کی سزا برطانیہ سے پنشن لینے والی آخری پاکستانی خاتون 107 برس کی عمر میں انتقال کر گئی بابا گرو نانک کا جنم دن: صدر و وزیراعظم کا امن، مساوات اور بین المذاہب ہم آہنگی پر زور ایس آئی ایف سی کی معاونت؛ پاک جنوبی افریقا معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات پاکستان اور اٹلی میں شعبہ ماربل و معدنی میں تکنیکی تعاون کے فروغ میں پیشرفت پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران مثبت رجحان محسن نقوی کیا قائداعظم ہیں؟ کارکردگی پر بات کرنا میرا حق ہے: رانا ثنا اللہ پشاور: سی ٹی ڈی کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک بابا گورونانک کے 557 ویں جنم دن کی 3 روزہ تقریبات کا آج آخری روز خاتون الٹی کرنے کی کوشش کے دوران غلطی سے کھانے کا کانٹا نگل گئی نامناسب لباس میں آن لائن شو کرنے والی گلوکارہ کو 74 کوڑے مارے گئے پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے اماراتی اور شامی صدر کا رابطہ، مشرق وسطیٰ کی تازہ صورتحال پر گفتگو آبنائے ہرمز میں سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر مزید تین آئل ٹینکرز تباہ

شادی پر انوکھی سلامی؛ دلہے کو 100 فٹ لمبے ہار کا تحفہ

Web Desk

24 November 2026

بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر متھرا میں ہونے والی ایک شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر دنیا بھر میں توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، جہاں دو دلہوں کو سلامی میں 100، 100 فٹ لمبے ہار پیش کیے گئے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ غیر معمولی تحفہ یوگیش کمار ٹھاکر نامی شخص نے شادی کی روایتی رسم ’گھڑچڑھی‘ کے موقع پر دونوں دلہوں کو پیش کیا، جس میں دلہا سجی ہوئی گھوڑی پر سوار ہو کر بارات کے لیے روانہ ہوتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق دونوں دلہوں کو الگ الگ ہار پہنائے گئے، جن میں سے ہر ایک کی مالیت مبینہ طور پر ایک کروڑ بھارتی روپے تھی اور یہ ہار 500 روپے کے کرنسی نوٹوں سے تیار کیے گئے تھے۔

انتہائی طویل اور بھاری بھرکم حجم کے باعث 100 فٹ لمبے ان ہاروں کو اٹھانے اور سنبھالنے کے لیے متعدد افراد کی مدد لینا پڑی، جبکہ دونوں دلہوں کو ایک چھت پر کھڑا کر کے یہ ہار پہنائے گئے۔

تقریب کے اس منفرد اور حیران کن منظر کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئیں، جنہیں مقامی افراد اور مہمانوں نے اپنے موبائل کیمروں میں محفوظ کیا تھا، جبکہ بعض عالمی خبر رساں اداروں نے بھی یہ مناظر شیئر کیے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس واقعے پر ملا جلا ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے؛ جہاں ایک طبقے نے اسے غیر معمولی اور حیرت انگیز تحفہ قرار دیا، وہیں دوسرے صارفین نے اسے دولت کی غیر ضروری نمائش کہتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا۔