LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
غزہ میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری، مزید 9 فلسطینی شہید اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے 55ویں قومی دن ’عید الاتحاد‘ کی پروقار تقریب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق ملک بھر میں ویمن فیسیلیٹیشن سینٹرز کا قیام ترجیح ہے: چیف جسٹس پاکستان حکومت اور اپوزیشن میں اعتماد کا فقدان، بلاول بھٹو کا نظام کی جمہوری ری سیٹنگ پر زور پاکستان میں موسمیاتی منصوبوں کے لئے سرمایہ کاری بڑھانے پر غور سرگودھا کانفرنس پر پابندی اور گرفتاریوں کے خلاف مولانا فضل الرحمٰن کا ملک گیر احتجاج کا اعلان حکومت کا پی ٹی آئی کے بغیر انتخابی اصلاحات کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ چین اور پاکستان کا تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا: وزیراعظم صوبوں کے معاملے کا حل ریفرنڈم کرانے میں نظر نہیں آتا: وزیراعلیٰ سندھ صوبوں کی تقسیم اور ریفرنڈم کا فیصلہ عوام کا اختیار ہے: ملک احمد خان صدر مملکت کا ہنگامی دورہ لاہور، ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت سے ملاقات طے نورس اٹلانٹک کا اچانک آپریشن معطل کرنے کا فیصلہ؛ برطانیہ سے پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ’’محفوظ دوا‘‘ ایپلی کیشن کا باقاعدہ اجرا کر دیا انڈونیشیا: سونے کی غیر قانونی کان میں سیلابی پانی داخل ہونے سے 13 کان کن ہلاک

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پارلیمانی تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

Web Desk

26 November 2026

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خاں سے بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم اور اعلیٰ سطح کے پارلیمانی وفد نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون اور دونوں برادر ممالک کے درمیان ادارہ جاتی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے بنگلہ دیشی وفد کا پنجاب اسمبلی آمد پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیشی سپیکر اور پارلیمانی وفد کی آمد پاکستان اور بنگلہ دیش کے پارلیمانی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ رشتوں میں منسلک ہیں، لہٰذا پارلیمانی سفارت کاری کے فروغ، وفود کے باقاعدہ تبادلوں اور مضبوط ادارہ جاتی روابط سے باہمی افہام و تفہیم اور دوطرفہ تعلقات کو مزید استحکام ملے گا۔ اس موقع پر انہوں نے مہمان وفد کو پنجاب اسمبلی کے پارلیمانی نظام، قانون سازی کے مراحل اور پارلیمانی امور کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا۔

بنگلہ دیشی پارلیمنٹ کے سپیکر حافظ الدین احمد بیر بکرم نے پاکستان آمد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا دورہ ان کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔ انہوں نے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نوازی پر سپیکر پنجاب اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان سے وابستہ اپنی خوشگوار یادوں کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی قیادت اور عوام دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے خواہاں ہیں اور عوام و پارلیمانوں کو مزید قریب لانے کے لیے پارلیمانی روابط کا فروغ ناگزیر ہے۔

ملاقات میں بنگلہ دیشی پارلیمانی وفد کے ارکان جہرات ادیب چودھری (چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے وزارت خارجہ)، ہمام قادر چودھری، محمد نذیب الرحمٰن، نیلوفر چودھری مونی، ناصر الرحمٰن، بنگلہ دیشی وزارت خارجہ کے ڈائریکٹر زکریا بن امجد اور اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری محمد اکبر حسین شریک تھے، جبکہ پنجاب کی جانب سے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خاں، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین اور اراکین اسمبلی احمد اقبال، ملک احمد سعید، رانا ارشد اور سارا احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات کے اختتام پر سپیکر ملک محمد احمد خاں نے مہمان سپیکر کو یادگاری تحائف پیش کیے اور انہیں پنجاب اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا دورہ بھی کرایا۔