قرآن مجید امن، انصاف اور باہمی احترام کے فروغ کیلئے رہنمائی فراہم کرتا ہے: اسحاق ڈار
Web Desk
26 November 2026
نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قرآنِ مجید امن، انصاف، ہمدردی اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے مکمل رہنمائی فراہم کرتا ہے، لہٰذا قرآن کی تعلیمات کو سمجھنے اور انفرادی و اجتماعی زندگی میں ان پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے۔
ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق اسلام آباد میں دوسرے بین الاقوامی مقابلۂ قرأت کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے مسلم امہ کے اندر اتحاد، یکجہتی اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ امتِ مسلمہ کے مابین پائے جانے والے اختلافات کو مکالمے، حکمت اور باہمی احترام کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کے اختتام پر نائب وزیراعظم نے مقابلے میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے قاری حضرات کو مبارکباد پیش کی اور اس بابرکت ایونٹ کے انعقاد پر منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔
متعلقہ عنوانات
سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے گرفتاری دے دی؛ کارکنوں کو گھروں کو واپس جانے کی ہدایت
26 November 2026
کویت میں ایرانی ڈرون حملے سے 2 اطالوی شہری ہلاک
26 November 2026
وزیراعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات، پٹرولیم ریلیف پر تبادلہ خیال
26 November 2026
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 10 افراد جاں بحق
26 November 2026
حکومت کیساتھ مذاکرات کامیاب، عوام کو ریلیف مل رہا ہے: حافظ نعیم الرحمان
26 November 2026
آزاد کشمیر کا 100 روزہ پلان، 15 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
26 November 2026
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور ملائیشیا کا سنسنی خیز مقابلہ 5-5 گول سے برابر
26 November 2026
پاکستان کے رانا عرفان نے ورلڈ کپ آف سنوکر کا ٹائٹل جیت لیا
26 November 2026