عمران خان سے ملاقاتوں کا کیس: عدالت کا جیل انتظامیہ سے ریکارڈ پیش کرنے کا حکم
Web Desk
20 July 2026
سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جیل انتظامیہ سے ملاقاتوں کا مکمل ریکارڈ اور تفصیلی جامع رپورٹ 3 ہفتوں کے اندر طلب کر لی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں قائم 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت پنجاب حکومت کی جانب سے درخواستوں کے قابلِ سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا، تاہم جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ عدالت کو اگلی سماعت پر واضح طور پر بتایا جائے کہ جیل میں اب تک کتنی ملاقاتیں ہوئیں، کب ہوئیں اور کن کن افراد نے ملاقات کی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے جیل کے باہر میڈیا ٹاک نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کو دی گئی یقین دہانی کا ذکر کرتے ہوئے اس کی پاسداری پر بھی سوالات اٹھائے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے ایڈووکیٹ جنرل کی استدعا پر رپورٹ جمع کرانے کے لیے 3 ہفتوں کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
متعلقہ عنوانات
ترکش پیٹرولیم پاکستان کے سمندروں میں آف شور ڈرلنگ کرنے جا رہی ہے: علی پرویز
9 August 2026
گڈز اور منی مزدا ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کا دوسرا روز، گاڑیوں کی روانگی معطل
9 August 2026
افغان حکومت اپنی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے دے، حافظ نعیم
9 August 2026
پاکستان، سعودیہ اور ترکیہ کا مکہ باہمی دفاعی معاہدے کے بعد خصوصی نغمہ جاری
9 August 2026
مریم نواز سے ایم پی ایز کی ملاقات، سیاسی امور، عوامی فلاحی منصوبوں پر تبادلہ خیال
9 August 2026
کوسوو میں اپوزیشن رکن اسمبلی نے قائم مقام وزیراعظم پر انڈے پھینک دیے
9 August 2026
سعودی عرب اور یمن کی متحدہ عرب امارات کے آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت
9 August 2026
آزاد جموں و کشمیر قانون اسمبلی کے انتخابات کا تیسرا مرحلہ کل ہوگا
9 August 2026