LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج 20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان ایرانی وزیر خارجہ کا فیلڈ مارشل سے رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو باقر قالیباف کی عراقی وزیراعظم سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق عالمی فوجداری عدالت کے عہدیداروں پر امریکی پابندیاں، انتونیو گوتریس کا اظہار تشویش ترکیہ کو شام میں فوجی اڈہ قائم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، نیتن یاہو اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق موساد سربراہ کا شامی وزیر خارجہ سے رابطہ، شام میں ترک فوج کی موجودگی پر گفتگو

اسرائیلی فوج کی پہلی بار ہند رجب کے خاندان پر فائرنگ کی تصدیق

Web Desk

20 August 2026

اسرائیلی فوج نے بالآخر پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کر لیا ہے کہ اس کی فورسز نے غزہ میں 5 سالہ فلسطینی بچی ہند رجب اور ان کے خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کی تھی۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ جنوری 2024ء میں پیش آنے والے اس واقعے میں ہند رجب اور ان کے خاندان کے 6 افراد کی گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

واضح رہے کہ اس اندوہناک واقعے کے دوران 5 سالہ ہند رجب کئی گھنٹوں تک گاڑی میں اپنے شہید اہل خانہ کی لاشوں کے درمیان محصور رہی تھیں اور امداد کے لیے پی آر سی ایس (فلسطینی ریڈ کریسنٹ) سے ٹیلی فونک رابطے میں تھیں۔ ان کی مدد کے لیے بھیجی گئی ایمبولینس کو بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس کے نتیجے میں ہند رجب اور ان کے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ ساتھ ان کی نجات کے لیے پہنچنے والے 2 فلسطینی طبی اہلکار (پیرامیڈیکس) بھی شہید ہو گئے تھے۔