میر رضا قتل کیس، جبران ناصر کا وزیراعلیٰ سندھ کو خط، تفتیشی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا مطالبہ
Web Desk
20 August 2026
میر رضا کے والد کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کیس کی تفتیش میں سنگین بے ضابطگیوں اور کوتاہیوں پر وزیراعلیٰ سندھ کو باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔ خط میں جبران ناصر نے وزیراعلیٰ سندھ سے معاملے کی براہِ راست نگرانی کرنے اور غفلت برتنے والے پولیس افسران کے خلاف سخت اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
جبران ناصر کا کہنا تھا کہ نئی تفتیشی ٹیم کے قیام کے باوجود تحقیقات قتل کی اصل سمت میں آگے بڑھنے کے بجائے خودکشی کے سابقہ مؤقف کے گرد گھوم رہی ہے۔ انہوں نے ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایس آئی یو اور ایس ایس پی ایسٹ سمیت دیگر متعلقہ پولیس افسران پر شواہد ضائع کرنے اور نااہلی کے الزامات عائد کرتے ہوئے انہیں عہدوں سے معطل کرنے اور شفاف انکوائری کا مطالبہ کیا۔ وکیل کا کہنا تھا کہ شواہد کی لیبارٹری تاخیر سے منتقلی، میڈیا کو سی سی ٹی وی فوٹیجز جاری کرنے اور دوستانہ بیانات پر دباؤ ڈالنے سے پولیس کے کردار پر شدید سوالات اٹھتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقتول کے اہل خانہ شفاف تحقیقات کے ذریعے اغوا، تشدد اور قتل کے اصل حقائق سامنے لانا چاہتے ہیں، اور اگر سندھ پولیس ناکام رہی تو وفاقی اداروں کی معاونت سے جے آئی ٹی (JIT) تشکیل دی جائے۔
متعلقہ عنوانات
لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں ویڈیوز، تصاویر اور ٹک ٹاک بنانے پر پابندی
7 October 2026
جنوبی افریقہ سے 20 رکنی وفد کی پاکپتن آمد، دربار بابا فریدؒ پر حاضری
7 October 2026
سٹیٹ بینک نے پاکستان فنانشل انکلوژن انڈیکس 2025 کے نتائج جاری
7 October 2026
رواں سال کی پہلی ششماہی میں 2 لاکھ 23 ہزار یوکرینی شہری ملک چھوڑ گئے
7 October 2026
ووٹر لسٹوں پر احتجاج، دہلی پولیس نے راہول اور پریانکا گاندھی کو حراست میں لے لیا
7 October 2026
سندھ حکومت کا 15 اکتوبر سے سرکاری گندم جاری کرنے کا فیصلہ
7 October 2026
وزیراعظم شہباز شریف کی ایم ایل ون منصوبہ تیزی سے آگے بڑھانے کی ہدایت
7 October 2026
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، برینٹ آئل 101 ڈالر فی بیرل سے متجاوز
7 October 2026