روس میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر گیا، درآمدات شروع
Web Desk
20 August 2026
روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک نے تصدیق کی ہے کہ ملک میں ایندھن کا بحران شدت اختیار کر جانے کے بعد حکومت نے پیٹرول اور دیگر ایندھن کی غیر ملکی درآمدات کا آغاز کر دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق، یوکرینی ڈرون حملوں میں متعدد روسی آئل ریفائنریوں کو نشانہ بنائے جانے کے باعث ایندھن کی پیداوار شدید متاثر ہوئی ہے، جس سے ملک بھر میں سپلائی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔ صورتحال کے پیشِ نظر مختلف روسی شہروں میں پیٹرول پمپس پر فی گاڑی ایندھن کے حصول کی حد مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں کو پیٹرول اور ڈیزل کے لیے طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ریفائنریوں کی عارضی بندش اور بحالی کا کام مکمل ہونے تک پیٹرولیم مصنوعات کی اس کمی کو بیرونی درآمدات کے ذریعے پورا کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کینیا میں سیاحوں کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 امریکیوں سمیت 7 افراد ہلاک
20 August 2026
راشد منہاس شہید کا 55واں یوم شہادت، افواجِ پاکستان کا زبردست خراج عقیدت
20 August 2026
مقبوضہ مغربی کنارے یہودی آبادکاری منصوبہ، برطانیہ کا اسرائیل سے شدید احتجاج
20 August 2026
20 جولائی سے اب تک 48 سعودی تیل بردار بحری جہازوں کو روکا گیا، حوثی گروپ کا دعویٰ
20 August 2026
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں آبنائے باب المندب بند کرنے پر غور شروع کر دیا
20 August 2026
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت اب تک کوئی رقم جاری نہیں ہوئی، سربراہ ایران مرکزی بینک
20 August 2026
امریکی پابندیوں کا شکار ٹینکر ناکہ بندی توڑ کر آبنائے ہرمز کے راستے خلیج فارس داخل
20 August 2026
شہزادہ ہیری کا رواں ماہ فیملی سمیت امریکا سے برطانیہ واپس آنے کا فیصلہ
20 August 2026