ٹرمپ کا ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اقتصادی کارروائی کا اعلان
Web Desk
20 August 2026
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تاریخ کی سب سے سخت اور تباہ کن اقتصادی کارروائی کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کو انہوں نے “اقتصادی ڈی ڈے” (Economic D-Day) کا نام دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر جاری اپنے ایک بیان میں امریکی صدر نے واضح کیا کہ ایران کو مالی، تجارتی یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والے کسی بھی ملک یا ادارے کو بھی شدید معاشی نتائج اور امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ان کے ساتھ معاشی و سفارتی معاہدے کا سنہری موقع موجود تھا لیکن اس نے اسے ضائع کر دیا۔ امریکہ اب غیر معمولی پیمانے پر معاشی جنگ کے ذریعے ایران کو عالمی سطح پر مکمل طور پر تنہا کرنے کا آغاز کر رہا ہے۔
امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ اور فضائیہ کو شدید نقصان پہنچ چکا ہے، اس کی ملٹری فیکٹریاں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں اور کرنسی بے وقعت ہو چکی ہے۔ انہوں نے امریکی اتحادیوں اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ تیل کی اسمگلنگ، نقد رقم کی منتقلی، ایکسچینج ہاؤسز، بحری جہازوں کی رجسٹریشن اور فرنٹ کمپنیوں کو فوری روکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اقدام کا بنیادی مقصد ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے اور دہشت گردی کی مبینہ معاونت سے روکنا ہے۔
متعلقہ عنوانات
وزیراعظم شہباز شریف کی کویتی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026
اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے غزہ منصوبے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے: اردوان
22 September 2026
ایم ون اور ایم 14 سمیت اہم شاہراہیں کل شام سے بند کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
عالمی تقسیم تشویشناک، گوتریس کا جنگیں طاقت سے نہیں مذاکرات سے ختم کرنے پر زور
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے فرانسیسی سیکرٹری جنرل برائے دفاع و قومی سلامتی کی ملاقات
22 September 2026