سپارکو نے پاکستان کی پہلی چاند گاڑی کے نام کا اعلان کر دیا، قمری روور کا نام ‘جناح-1’ مقرر
Web Desk
13 August 2026
پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو (SUPARCO) نے ملک کے پہلے قمری روور (چاند گاڑی) کے سرکاری نام کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے اسے ’’جناح-1‘‘ کا نام دیا ہے۔ ترجمان سپارکو کے مطابق اس نام کا انتخاب ملک گیر مقابلے میں موصول ہونے والی 4 ہزار سے زائد تجاویز میں سے کیا گیا۔ کل 7 شرکاء نے ‘جناح-1’ نام تجویز کیا تھا، جس کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعے بہاول نگر سے تعلق رکھنے والے 17 سالہ طیب کریم کو مقابلے کا فاتح قرار دیا گیا۔
چیئرمین سپارکو نے بتایا کہ ‘جناح-1’ کا نام بانیِ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کے عزم، ترقی اور نئے خلائی افق کا عکاس ہے۔ پاکستان کا یہ پہلا قمری روور 2029ء میں چین کے ’چانگ ای 8‘ (Chang’e 8) مشن کے ذریعے چاند پر بھیجا جائے گا۔ یہ روور چاند کے جنوبی قطب (South Pole) پر اتر کر سطحی جغرافیہ، پلازما اور تابکاری کا سائنسی مطالعہ کرے گا، جو مستقبل میں چاند پر انسانی موجودگی اور قمری تحقیق کے حوالے سے اہم پیش رفت ثابت ہو گا۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026