اے آئی سے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ پوچھنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا
Web Desk
30 September 2026
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے اپنے والد کی مبینہ توہین کا بدلہ لینے کے لیے ٹریفک اہلکار کے قتل کا طریقہ کار آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) سے پوچھنے والے ایک نوجوان کو حراست میں لینے کے بعد تفتیش کر کے رہا کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی (FBI) نے نوجوان کی مشکوک آن لائن سرگرمیوں سے متعلق این سی سی آئی اے کراچی کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا تھا، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ایجنسی نے نوجوان کو کراچی کے پوش علاقے پی ای سی ایچ ایس (PECHS) سے اپنی تحویل میں لے لیا۔
حراست میں لینے کے بعد این سی سی آئی اے حکام نے نوجوان سے تفصیلی پوچھ گچھ کی۔ دورانِ تفتیش نوجوان نے اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئےکشادہ کیا کہ وہ کوئی حقیقی جرم کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا تھا، بلکہ وہ ایک فرضی کرائم اسٹوری کی اسکرپٹنگ اور کہانی نویسی کے لیے اے آئی سے مدد لے رہا تھا، اور اسی تخلیقی سلسلے میں اس نے ٹریفک اہلکار کے قتل کے مختلف طریقہ کار سے متعلق سوال کیا تھا۔
نوجوان نے انکشاف کیا کہ اس کے والد کی توہین کا حقیقت میں کوئی واقعہ پیش ہی نہیں آیا تھا اور یہ تمام صورتحال صرف ایک فرضی کرائم کہانی کا حصہ تھی۔ ذرائع کے مطابق این سی سی آئی اے کی جانب سے معاملے کی گہرائی سے جانچ پڑتال اور تسلی بخش تفتیش کے بعد حراست میں لیے گئے نوجوان کو رہا کر دیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان میں G5 کی اوسط ڈاؤن لوڈ سپیڈ 127.74 ایم بی پی ایس ریکارڈ
30 September 2026
جدید اے آئی انسانیت کی بقا کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، انتھروپک کا انتباہ
30 September 2026
اسپیس ایکس کے اسٹار شپ راکٹ نے پہلی بار زمین کے مدار میں پہنچنے کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا
29 September 2026
گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
29 September 2026
روشنی سے چارج ہونے والا جدید ایئر فلٹر تیار، جراثیم کو روکنے کی صلاحیت
28 September 2026
چین کے خلائی اسٹیشن پر تعیناتی: دو پاکستانی پائلٹس کی تربیت آخری مراحل میں داخل
28 September 2026
ٹیکس چوری پکڑنے کیلئے آرٹیفیشل انٹیلی جنس سے مدد لینے کا فیصلہ
28 September 2026
عازمینِ حج کی سہولت کے لیے پاک حج ایپ میں متعدد نئے فیچرز متعارف
28 September 2026