گوگل کروم نے صارفین کیلئے ایک بہترین فیچر متعارف کروا دیا
Web Desk
29 September 2026
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے مقبول ترین کروم (Chrome) ویب براؤزر کے لیے ایک انتہائی کارآمد فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کی مدد سے اب صارفین ایک ڈیوائس سے دوسری ڈیوائس پر منتقل کی جانے والی ٹیب کو اسی جگہ یا اسکرول پوزیشن سے پڑھنا جاری رکھ سکیں گے جہاں سے انہوں نے اسے چھوڑا تھا۔ اس سے قبل کسی ٹیب کو دوسری ڈیوائس پر بھیج کر کھولنے کی صورت میں ویب پیج بالکل شروع سے ظاہر ہوتا تھا، تاہم نئے فیچر کی بدولت کروم پہلی ڈیوائس پر صارف کی آخری اسکرول پوزیشن کو محفوظ رکھے گا اور دوسری ڈیوائس پر پیج عین اسی مقام سے کھلے گا۔
یہ نیا فیچر خاص طور پر ان پڑھنے والوں کے لیے بے حد فائدے مند ثابت ہوگا جو اپنے اسمارٹ فون پر طویل مضامین، تحریریں یا رپورٹس پڑھتے ہوئے انہیں کمپیوٹر پر منتقل کر کے آگے جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ مزید برآں، اس فیچر کے تحت براؤزر میں جزوی طور پر پُر کیے گئے فارمز (Forms) کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا، چاہے صارف نے انہیں اب تک سبمٹ نہ بھی کیا ہو۔ ڈیسک ٹاپ کمپیوٹر پر اس فیچر کے استعمال کے لیے کروم کے تھری ڈاٹ مینو میں جا کر ‘کاسٹ’ اور پھر ‘سیو اینڈ شیئر’ کا آپشن منتخب کرنا ہوگا، جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر یہ سہولت شیئر مینو کے ذریعے دستیابی کے ساتھ فراہم کی گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
سپارکو نے پاکستان سپیس بیسڈ آگمینٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا
8 November 2026
میٹا نے متنازع تبدیلی کے حوالے سے فیصلہ واپس لے لیا
8 November 2026
پاکستان میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز فراہم کرنے کے لیے 6 کمپنیاں رجسٹرڈ
7 November 2026
میٹا نے پی ٹی اے کی درخواست پر ایک لاکھ 76 ہزار اکاؤنٹس بند کردیے
6 November 2026
خوش مزاج بچی کو خودکشی کے دہانے پہنچا دیا: والدین کا گوگل پر مقدمہ
6 November 2026
پاکستان اور روس کا آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور جدید کمپیوٹنگ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
6 November 2026
امریکی کمپنی کا رات کو سورج کی روشنی بیچنے کا منصوبہ
6 November 2026
خلائی دوربین کا 22 سالہ مشن اختتام پذیر، ملبہ زمین پر گرنے کا خدشہ
6 November 2026