LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
روس جوہری حملے کی دھمکیاں دینا بند کرے، نیٹو لانگ مارچ سے کبھی کوئی فائدہ ہوا اور نہ آئندہ ہوگا، مصطفی کمال معاشی ترقی میں سرمایہ کاروں کی شراکت ڈھائی سال میں دوگنا سے زائد بڑھ چکی ہے: وزیر خزانہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا فی الحال کوئی قانون موجود نہیں: پی ٹی اے کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں جواب انڈونیشیا کی جیل میں ڈبل بیڈز کمرے، ٹی وی اور سوئمنگ پول حکومت بزرگ شہریوں کی فلاح وبہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے: مریم نواز محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اپ گریڈیشن منصوبے مکمل کرنے کی ہدایت کراچی: زیر تعمیر پل کی شٹرنگ اچانک گر گئی، ایک شخص جاں بحق افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف فضائی کارروائی، 22 ہلاک، ٹھکانے تباہ خانیوال میں بیٹھے پاکستانی نوجوان نے امریکی ڈاکخانے کو 126 ملین ڈالر کا چونا لگا دیا ایران میں مہنگائی کی شرح 83 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے روسی جوہری دھمکیوں کو مسترد کر دیا یوکرین کا روس کے نئے سیٹلائٹ نیٹ ورک کی تیاری میں مدد دینے والوں پر پابندیوں کا مطالبہ ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم فرانس کا سعودی توانائی تنصیبات کے تحفظ کیلئے فوجی دستے تعینات کرنے کا فیصلہ

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا اسرائیل کو فوجی امداد بند کرنے کا مطالبہ

Web Desk

30 September 2026

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے ٹرمپ انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دی جانے والی عسکری و فوجی امداد کو فوری طور پر بند کیا جائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر اپنے ایک بیان میں برنی سینڈرز نے کہا کہ عام امریکی عوام اور کانگریس کے قانون ساز اب کھل کر اسرائیل کو فراہم کی جانے والی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، اور سینیٹ میں اس حوالے سے ہونے والی حالیہ ووٹنگ اس بدلتے ہوئے سیاسی رجحان کا سب سے بڑا ثبوت ہے۔

سینیٹر سینڈرز نے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2024 میں جب انہوں نے غزہ میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے ووٹنگ کرائی تھی، تو اس وقت صرف 11 سینیٹرز نے ان کی حمایت کی تھی؛ تاہم اب صورتحال یہ ہے کہ اسرائیل کے اقدامات کی تحقیقات سے متعلق تازہ قرارداد کے حق میں 47 سینیٹرز نے ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے امریکی قیادت پر زور دیا کہ وہ اپنے عوام کی آواز سنے اور انسانی حقوق کے پیشِ نظر اسرائیل کو مزید کوئی فوجی امداد فراہم نہ کی جائے۔