سلطان آف جوہر ہاکی کپ: پاکستان انڈر 21 ٹیم کی مسلسل دوسری کامیابی
Web Desk
18 October 2026
ملائیشیا کے شہر جوہر بہرو میں جاری روایتی سلطان آف جوہر ہاکی کپ 2026 میں پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کی شاندار پیش قدمی جاری ہے، جہاں قومی جونیئر ٹیم نے اپنے دوسرے میچ میں کینیڈا کو 2-6 کے بڑے مارجن سے شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔
میچ کے آغاز سے ہی پاکستان جونیئر ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور کینیڈین دفاع کو مسلسل دباؤ میں رکھا۔ قومی کھلاڑیوں نے فیلڈ گولز اور پینلٹی کارنرز کا بہترین استعمال کرتے ہوئے شاندار گول اسکور کیے۔ اس فتح کے ساتھ ہی جونیئر گرین شرٹس نے پوائنٹس ٹیبل پر اپنی پوزیشن مزید مستحکم کر لی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر-21 ٹیم نے ٹورنامنٹ کے اپنے پہلے افتتاحی میچ میں چین کو 3-8 کے بھاری مارجن سے اڑایا تھا۔ مسلسل دو فتوحات کے بعد حوصلہ مند پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا اہم میچ 21 اکتوبر کو میزبان ملائیشیا کے خلاف کھیلے گی۔
متعلقہ عنوانات
ٹیم کے جیتنے پر انتہائی خوش ہوں، کوشش تھی زیادہ سے زیادہ رنز بناؤں: حسن نواز
23 November 2026
ٹیم نے تمام شعبوں میں اچھا پرفارم کیا: کپتان پاکستان شاہینز عبدالصمد
23 November 2026
رائزنگ سٹارز ایشیاکپ: پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 48 رنز سے شکست دیدی
22 November 2026
صائم ایوب کا کرکٹ سے عارضی وقفہ لینے کا فیصلہ، پی سی بی سے درخواست
22 November 2026
ویمنز ایمرجنگ نیشز ٹرافی: پاکستان کی سکاٹ لینڈ کیخلاف شاندار کامیابی
22 November 2026
دورہ پاکستان کے اختتام پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
22 November 2026
وزارتِ خارجہ اور اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے اشتراک سے گالف ٹورنامنٹ کا انعقاد
22 November 2026
سلطان اذلان شاہ ہاکی، پاکستان کی لگاتار دوسری فتح
22 November 2026