LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب چک شومر دوبارہ ناکام ہوں گے، ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوگا، ٹرمپ کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل کیلئے پروفیشنل ٹیم قائم کریں گے: ایس ایم تنویر شمالی وزیرستان: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل محمد نعیم اختر کا دورہ، امن اور خطے سے محبت کا اظہار دبئی رن 2026، شیخ زاید روڈ پر 3 لاکھ 10 ہزار سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت بلٹ پروف اور لگژری گاڑیوں کی وائرل ویڈیو کا معاملہ، مزید تین افراد گرفتار بلوچستان کے ضلع خضدار اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ

Web Desk

23 November 2026

سندھ کے وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے سندھ کی تقسیم سے متعلق بیانات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سندھ ایک صوبہ ہے اور ایک ہی رہے گا۔

ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صوبوں کے قیام کے لیے ریفرنڈم سے نہیں گھبراتی، تاہم جب سندھ اسمبلی صوبے کی تقسیم کے خلاف قرارداد منظور کر چکی ہے تو پھر ریفرنڈم کی بات کیوں کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ جس صوبے کی اسمبلی چاہے وہاں نیا صوبہ بنایا جا سکتا ہے، لیکن پیپلز پارٹی سندھ میں نئے صوبوں کے قیام کے حق میں نہیں ہے۔

وزیر بلدیات سندھ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے صاحبزادے ہیں اور ان کے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہونے کی باتیں بے تکی ہیں۔ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو جب اسلام آباد گئے تو کہا گیا کہ ان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہو گیا ہے، لیکن اسلام آباد سے واپسی کے بعد بھی انہوں نے سندھ کی تقسیم نامنظور کا مؤقف دہرایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری کا ایک ہی بیٹا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اور انہی کی بات یہاں چلے گی، جبکہ بلاول بھٹو کا موازنہ محسن نقوی سے نہیں کیا جانا چاہیے۔