لیبیا کے شہر بن غازی میں روسی بحری جنگی جہاز پر ڈرون حملہ، متعدد افراد زخمی
Web Desk
23 November 2026
لیبیا کے مشرقی شہر بن غازی میں ایک بحری اڈے پر موجود روسی جنگی جہاز کو مبینہ طور پر ڈرون حملے میں نشانہ بنایا گیا ہے، جس کے دھماکے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
خبر ایجنسی کے مطابق لیبیا کے حکام نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ روسی بحری جہاز پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، تاہم کسی ہلاکت کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
رپورٹ کے مطابق روس اور مشرقی لیبیا کے درمیان تعاون کے معاہدے کے تحت یہ روسی جہاز بن غازی پہنچا تھا اور واپسی کے سفر کے دوران ایندھن اور دیگر ضروری سامان حاصل کرنے کے لیے بن غازی بندرگاہ پر رکا ہوا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حملہ کس کی جانب سے کیا گیا اور اس کے محرکات کیا تھے، اس حوالے سے تاحال مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں۔
متعلقہ عنوانات
پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے
23 November 2026
سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ
23 November 2026
دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف
23 November 2026
صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان
23 November 2026
بھارت سے آنے والے 2 ہزار 339 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
23 November 2026
مریم اورنگزیب نے وزیراعلی ٰ پنجاب کو سپر سی ایم قرار دے دیا
23 November 2026
تیاریاں مکمل، 24 نومبر کو راولپنڈی میں مریم نواز کا تاریخی استقبال ہوگا: حنیف عباسی
22 November 2026
دہشتگردی پر بات ہوگی اور شواہد کے ساتھ ہو گی: مصدق ملک کا بھارتی میڈیا کو جواب
22 November 2026