فیفا ورلڈکپ: سپین بیلجیئم کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
Web Desk
10 July 2026
فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے دوسرے کوارٹر فائنل میں سابق عالمی چیمپئن سپین نے بیلجیئم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے۔ لاس اینجلس میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز میچ کے 30 ویں منٹ میں سپین کے فیبیان نے پہلا گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی، تاہم 41 ویں منٹ میں بیلجیئم کے ڈی کیٹالا نے گول اسکور کر کے مقابلہ 1-1 سے برابر کر دیا۔ یہ رواں ٹورنامنٹ میں سپین کے خلاف اسکور ہونے والا پہلا گول تھا۔ میچ کے اختتامی مراحل میں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا، لیکن 88 ویں منٹ میں سپین کے مرینو نے شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-2 کی فیصلہ کن برتری دلا دی۔ اس کامیابی کے ساتھ ہی سپین، فرانس کے بعد فیفا ورلڈ کپ 2026 کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی دنیا کی دوسری ٹیم بن گئی ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026