سپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا 4 ٹن وزنی دوسرا حصہ چاند سے ٹکرانے کیلئے تیار
Web Desk
5 August 2026
امریکی خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کا تقریباً 4 ٹن وزنی دوسرا حصہ چاند کی سطح سے ٹکرانے جا رہا ہے। یہ حصہ جنوری 2025 میں فائر فلائی ایرو اسپیس کے قمری لینڈر کو خلا میں روانہ کرنے کے بعد وہاں چھوڑ دیا گیا تھا। ماہرین کے مطابق یہ راکٹ تقریباً 8,690 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند کے آئن اسٹائن کریٹر (Einstein Crater) سے ٹکرائے گا، جس سے چاند پر گرد و غبار کے بڑے بادل اٹھنے کا امکان ہے، تاہم اس منظر کو زمین سے عام آنکھ سے نہیں دیکھا جا سکے گا۔ اسپیس ایکس نے وضاحت کی ہے کہ یہ حادثہ غیر ارادی ہے؛ چونکہ قمری مشن کے لیے راکٹ کو زیادہ طاقت کی ضرورت تھی، اس لیے اس کا دوسرا مرحلہ زمین پر واپس انے کے بجائے خلا میں ہی رہ گیا اور شمسی سرگرمیوں و کشش ثقل کے باعث اس کا مدار چاند کی طرف مڑ گیا۔ اگرچہ اس تصادم سے زمین یا انسانوں کو کوئی خطرہ نہیں ہے، لیکن اس سے حاصل ہونے والی سائنسی معلومات قمری تحقیق میں مددگار ثابت ہوں گی اور یہ واقعہ خلا میں متروک ملبے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کی اشد ضرورت کو بھی اجاگر کرتا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ
22 September 2026
8 اسلامی ممالک کا غزہ میں فوری امداد اور اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا کا مطالبہ
22 September 2026
امریکا کے پاس گولہ بارود کی کمی نہیں، ذخائر میں ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے: ٹرمپ
22 September 2026
ایران نے امریکا کو سات روز میں آبنائے ہرمز کھولنے کی پیشکش کردی
22 September 2026
بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی
22 September 2026
امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ
22 September 2026
امریکا کی ایران جنگ سے متاثرہ خلیجی ممالک کو 5 ارب ڈالر کے فنڈز کی پیشکش
22 September 2026
امریکا اور ڈنمارک کی 2 نئے فوجی اڈے قائم کرنے کی منصوبہ بندی
22 September 2026