اسلام آباد: مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا، 27 ستمبر کا لانگ مارچ ہر صورت ہوگا: بیرسٹر گوہر
Web Desk
22 September 2026
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے معاملات کو بہتری کی طرف لے جانے کے لیے ہمیشہ کوشش کی ہے اور مفاہمت و مذاکرات کا راستہ کبھی بند نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پی ٹی آئی قیادت اور پارلیمانی پارٹی کی اہم ملاقاتیں ہوئی ہیں جس کے بعد موقف میڈیا کے سامنے رکھا گیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے سوال اٹھایا کہ اگر انصاف نہ ملے، بات نہ سنی جائے، عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ ہو اور بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں و ان کے علاج کے معاملات حل نہ کیے جائیں تو حالات کیسے بہتر ہوں گے؟ ایسی صورتحال میں پی ٹی آئی سے صرف احتجاج نہ کرنے کا مطالبہ کیسے کیا جا سکتا ہے؟
انہوں نے واضح کیا کہ جمہوری معاشروں میں بہتری صرف زبانی دعووں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے آتی ہے، لہٰذا اگر ریاست سنجیدہ ہے تو وہ عملی اقدامات کرے تاکہ محسوس ہو کہ مطالبات پر پیش رفت ہو رہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اعلان کیا کہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ان شاء اللہ ضرور ہوگا اور یہ مکمل طور پر پرامن رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد کی طرف آئے گی جہاں داخلے کے بعد میلے کا سماں ہوگا اور پرامن ماحول برقرار رکھا جائے گا۔ انہوں نے بانی چیئرمین کے خاندان کی خواتین اور کارکنوں کے خلاف کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست سے اپنے اقدامات پر نظرثانی کا مطالبہ کیا اور کہا کہ انصاف نہ ملنے تک سیاسی جدوجہد جاری رہے گی۔
متعلقہ عنوانات
بیرسٹر گوہر کی راجہ ناصر عباس سے ملاقات: 27 ستمبر لانگ مارچ اور گرفتاریوں کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل پر تبادلہ خیال
22 September 2026
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونا مزید سستا ہوگیا
22 September 2026
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان
22 September 2026
ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج
22 September 2026
کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا
22 September 2026
ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان
22 September 2026
اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور
22 September 2026
پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق
22 September 2026