LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ملکی ترقی کا راز مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹلائزیشن میں مضمر ہے: شہباز شریف سپین میں دو تیز رفتار ٹرینیں آپس میں ٹکرا گئیں، 30 افراد ہلاک وزیراعلیٰ مریم نواز کے کاشتکاروں کیلئے بڑے اعلانات، اپنا کسان بینک قائم کرنے کا فیصلہ پی سی بی اور الائیڈ بینک میں سکولز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کیلئے 10 کروڑ روپے کا معاہدہ امریکا مڈٹرم الیکشن کے بعد ایران پر بڑے حملے کیلئے تیار، خلیجی ممالک کو آگاہ کر دیا ماسکو میں گیس برآمد کرنیوالے ممالک کے آٹھویں سربراہی اجلاس کا اعلامیہ منظور جام کمال خان کا دوحہ میں پاکستانی مصنوعات کے ایکسپورٹ ڈسپلے سینٹر کا افتتاح مولانا فضل الرحمٰن کی راجہ ناصر عباس اور پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کمانڈر کویت نیول فورس کی نیول ہیڈکوارٹرز آمد، نیول چیف سے ملاقات 9 مئی کیس: سہیل آفریدی سمیت پانچ ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک بھر میں اسکولز ہاکی لیگ شروع کرنےکا فیصلہ ایبٹ آباد پبلک سکول کے مسائل حل کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں، گورنر فیصل کریم الیکشن کمیشن کا خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم: انتخابی شیڈول مانگ لیا گیا ایران کا قطر سے ثالثی کے تقاضوں پر عمل اور محتاط بیانات کا مطالبہ گورنر راج کا مقصد معدنی ذخائر پر قبضہ ہے، ملک کسی جرنیل کی جاگیر نہیں:مولانا فضل الرحمان

سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن دوبارہ فعال کردی

Web Desk

22 September 2026

سعودی عرب نے حوثیوں کے ڈرون حملوں کے باعث عارضی طور پر بند کی گئی اپنی اہم ‘ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن’ (East-West Oil Pipeline) کو دوبارہ فعال کر دیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق، پائپ لائن کے دوبارہ شروع ہونے سے بحیرۂ احمر کی اہم بندرگاہ ‘ینبع’ سے خام تیل کی برآمدات کی بحالی بھی شروع ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے 13 ستمبر کو حوثی باغیوں کی جانب سے کیے گئے ڈرون حملوں کے بعد سیکیورٹی اور نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے اس پائپ لائن کو بند کر دیا تھا اور ینبع بندرگاہ سے تیل کی لوڈنگ کا عمل روک دیا گیا تھا۔

سعودی عرب اس سترہ سو کلومیٹر طویل پائپ لائن کے ذریعے روزانہ تقریباً 40 لاکھ بیرل خام تیل مشرق سے بحیرۂ احمر کی بندرگاہ ینبع منتقل کرتا ہے۔ پائپ لائن کی کامیابی سے بحالی اور سپلائی میں بہتری کی اطلاعات منظرِ عام پر آتے ہی عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جہاں برینٹ کروڈ کی قیمت میں واضح گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی تجارتی ماہرین کے مطابق پائپ لائن کی اس بحالی سے عالمی سطح پر توانائی کی معطل ہوتی سپلائی کا خطرہ کم ہوا ہے اور مارکیٹ میں مثبت اثرات دیکھنے کو مل رہے ہیں۔