LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
احمد پور شرقیہ: ٹرک اور لوڈر ڈالے میں خوفناک تصادم، 7 افراد جاں بحق، ایک زخمی ٹرمپ کے ڈیموکریٹس پر الزامات، ایران کے حملوں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر سخت مؤقف یوکرین کے معاملے پر روسی صدر پیوٹن امریکا کے دوست نہیں ہیں: جے کلیٹن امریکا اب فاتح طاقت نہیں رہا شکست خوردہ ملک بن چکا ہے: محسن رضائی جرمنی نے خفیہ اداروں کے اختیارات میں سب سے بڑی اصلاحات کی منظوری دیدی ترکیہ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی کانفرنس کوپ 31 ناکام، سیاسی معاہدہ نہ ہوسکا امارات میں قومی پرچم اور حکمرانوں کی تصاویر کے استعمال پر سخت پابندیاں عائد پیپلزپارٹی خواجہ آصف کے بیانات پر شدید نالاں ڈیلٹا ایئر لائنز کے کمپیوٹر سسٹم میں خرابی، امریکا بھر میں 1200 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار یوکرین میں روس کے 2 ڈرون حملے، 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی معاہدہ نہ ہوا تو نئے سال کے بعد ایران پر فوجی حملوں کا امکان ہے، ٹرمپ پاکستان کے پہلے خلا نورد کی پرواز کی تقریب، احسن اقبال بیجنگ پہنچ گئے سندھ ایک صوبہ ہی رہے گا، تقسیم کی کوئی گنجائش نہیں: ناصر حسین شاہ دشمن فوجی جنگ کے بجائے معاشی دباؤ بڑھانا چاہتا ہے، باقر قالیباف صوبوں کے قیام کیلئے دسمبر کے آخر یا جنوری میں ریفرنڈم ہو سکتا ہے: حذیفہ رحمان

بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی

Web Desk

22 September 2026

ایوی ایشن انڈسٹری میں ایک تاریخی پیش رفت کے طور پر بغیر کسی انسانی پائلٹ کے پرواز کرنے والے ایک مسافر طیارے نے امریکا بھر کا اپنا پہلا کامیاب سفر مکمل کر لیا ہے۔ ایوی ایشن کمپنی ‘جوبی ایوی ایشن’ (Joby Aviation) کے سنگل انجن ‘سیسنا کاروان’ (Cessna Caravan) طیارے نے امریکا بھر میں بغیر پائلٹ کے خودکار پرواز کا یہ سنگ میل عبور کیا۔ جوبی ایوی ایشن کے بانی اور چیف ایگزیکٹو جو بین بیورٹ (JoeBen Bevirt) نے اس کامیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بھر کا یہ کامیاب سفر ایوی ایشن انڈسٹری کے ایک بالکل نئے خودمختار عہد کی پہلی واضح جھلک ہے۔

کمپنی کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق، یہ طیارہ 7 ستمبر کو کیلیفورنیا سے روانہ ہوا اور اس نے بغیر کسی انسانی پائلٹ کی معاونت کے امریکا کے مختلف ریاستوں سے گزرتے ہوئے مجموعی طور پر 3,199 میل (تقریباً 5,148 کلومیٹر) کا فاصلہ طے کیا۔ طیارے کے فلائٹ روٹ کے لیے جدید خودکار پروگرامنگ کا سہارا لیا گیا تھا۔ اس طویل سفر کے دوران طیارے نے ایندھن اور جائزہ لینے کے لیے متعدد مقامات پر متوقع لینڈنگز کیں جبکہ اس کے سسٹمز نے سفری رکاوٹوں اور موسمی صورتحال کی مسلسل مانیٹرنگ کی۔ جوبی ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ خودمختار پروازوں کی اس ٹیکنالوجی سے دور دراز علاقوں کو مرکزی شہروں سے جوڑنے اور قدرتی آفات کے دوران فوری امدادی ردِعمل دینے میں انقلابی مدد ملے گی۔