LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان ایف بی آر کے گودام سے 25 کروڑ روپے کے سگریٹ غائب، مقدمہ درج کفایت شعاری مہم: قومی اسمبلی کا 50 فیصد عملہ گھر سے کام کرے گا ایران یمن میں حوثیوں کو اسلحہ فراہم کرنا بند کرے: جی 7 ممالک کا مشترکہ بیان اسحاق ڈار کا فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے قابلِ اعتماد سیاسی عمل پر زور پاکستان اور لیبیا کے درمیان تجارت، تعلیم اور کاروباری روابط بڑھانے پر اتفاق راولپنڈی: علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاجی کیس کا ٹرائل مکمل، فیصلہ 25 ستمبر کو سنایا جائے گا اسلام آباد: ایمان مزاری اور ہادی علی کی درخواستِ ضمانت واپس، جیل حکام کو 24 ستمبر کے لیے نوٹس جاری ایرانی صدر نیویارک روانہ، عالمی برادری تک ایران کا پیغام پہنچانے کا عزم پی ٹی آئی کو اسلام آباد آکر امن خراب کرنے کی اجازت نہیں دیں گے: عطا تارڑ بغیر پائلٹ کے مسافر طیارے نے پہلی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی اقوام متحدہ نے ایران جنگ ختم کرانے کیلئے پاکستان سے رابطے کی تصدیق کردی قوم کی حمایت سے دہشت گردی کو شکست دینے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل کرتارپور میں بابا گورو نانک کی 487ویں برسی کی تین روزہ تقریبات کا آخری روز این سی سی آئی اے کی غیرقانونی کال سینٹر پر کارروائی،17 غیر ملکیوں سمیت 100 افراد زیر حراست

جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک موخر کرنے کا اعلان

Web Desk

22 September 2026

جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ وزیراعظم کی التجا اور درخواست پر جماعت اسلامی کا لانگ مارچ اکتوبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، تاہم حکومت مخالف احتجاج اور دھرنے ملک بھر میں بدستور جاری رہیں گے۔ ملتان میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے بنیادی حقوق اور مسائل کی ترجمانی کر رہی ہے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولیم پروڈکٹس پر لیوی کی مد میں عوام سے بھتہ وصول کیا جا رہا ہے تاکہ حکومت اپنی کرپشن پر پردہ ڈال سکے۔ اس وقت ملک کے 42 شہروں میں دھرنے جاری ہیں اور کراچی سے روہڑی اور روہڑی سے ملتان تک کا کامیاب ٹرین مارچ مکمل کیا گیا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ انہوں نے حکومت سے تحریری طور پر لیوی ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت کا جواب منفی رہا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ایجنڈا کوئی فساد یا پرتشدد کارروائی نہیں بلکہ صرف عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے وزیراعظم سے جلد وطن واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے عوام کو ریلیف فراہم کیا تو ٹھیک، ورنہ لانگ مارچ ملتان کے پڑاؤ سے آگے اسلام آباد کی طرف بڑھے گا۔ حافظ نعیم نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک حکمرانوں کی جانب سے تحریری طور پر مطالبات کی منظوری اور یقین دہانی نہیں ملتی، تب تک کارکنان کا جذبہ مانند نہیں پڑے گا اور وہ احتجاجی تحاریک سے کسی صورت دستبردار نہیں ہوں گے۔