LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کیلئے تیسری جگہ مقرر کرنے کی شرط مسترد لاہور میں بسنت 2027 کی تاریخیں تبدیل، نوٹیفکیشن جاری ملک بھر میں کھیلوں کے فروغ کیلئے ٹیلنٹ کو بلاامتیاز مواقع دیں گے: وزیراعظم او آئی سی اجلاس شروع، عراقی وزیراعظم کی ثالثی کیلئے پاکستان کی ستائش خطے میں کسی بھی محاذ پر لڑائی کا مطلب جنگ جاری رہنا ہے: ایران کے پی حکومت مولانا کے بغیر چلے گی اور ترقی بھی کرے گی: گورنر فیصل کنڈی او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کا اجلاس آج بغداد میں ہوگا، اسحاق ڈار شرکت نہیں کریں گے خیبرپختونخوا میں معدنیات کے لائسنس پی ٹی آئی ادوار میں زیادہ دیئے گئے: خواجہ آصف خلیج میں توانائی تنصیبات پر حملے پاکستانی معیشت کیلئے تشویش کا باعث ہیں: وزیر خزانہ خیبر پختونخوا میں ایکشن پلان تیار، 27 محکموں کیلئے بڑے اقدامات تجویز سرکاری عہدہ ملازمت نہیں، عوامی خدمت کا ذریعہ ہے: مریم نواز فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ: بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری مشین ریڈایبل پاسپورٹ بند، اب صرف ای پاسپورٹ جاری ہوں گے سانحہ پشاور: سکول کی عمارت ناقص تعمیر کے باعث منہدم ہوئی، رپورٹ پولیس چیف کو ارسال پاکستان نے علاقائی استحکام کے فروغ کیلئے مؤثر کردار ادا کیا: رضوان سعید

ایران کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، اب مشرق وسطیٰ میں غنڈہ گردی نہیں کر سکتا: ٹرمپ

Web Desk

22 September 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ ایک بار پھر تاریخ میں پہلے سے زیادہ طاقتور اور معاشی طور پر مستحکم ملک بن چکا ہے اور امریکی شہریوں کا مستقبل مکمل محفوظ ہے۔ اپنے خطاب کے دوران انہوں نے سرحدی سیکیورٹی اور معاشی پیش رفت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی تارکینِ وطن کی آمد اب تقریباً صفر ہو چکی ہے۔ ایران کے حوالے سے سخت موقف اپناتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی غنڈہ گردی اب ختم ہو چکی ہے اور اسے کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے نہیں دیے جائیں گے۔ انہوں نے ‘آپریشن مڈ نائٹ ہیمر’ کا تذکرہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس ملٹری آپریشن کے ذریعے ایران کی ایٹمی صلاحیتوں کو تباہ کیا گیا، تاہم وہ جلد ایک بڑا فیصلہ کرنے والے ہیں کہ آیا ایران کے ساتھ معاہدہ کیا جائے یا اسے مزید تباہ کیا جائے۔

اپنے خطاب کے دوران صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا بھر میں 8 جنگیں رکوانے کا کریڈٹ لیتے ہوئے ایک بار پھر پاک بھارت تنازع اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کا خصوصاً ذکر کیا۔ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک ‘عظیم رہنما’ اور ‘بہترین شخصیت’ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے اعتراف کیا تھا کہ امریکی اقدامات سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں بچیں۔ اس کے علاوہ امریکی صدر نے روس یوکرین جنگ کے جلد خاتمے کا امکان ظاہر کیا، گرین لینڈ میں کسی بھی دشمن کی فوجی موجودگی کی سخت مخالفت کرتے ہوئے نئے معاہدے کا اعلان کیا، اور کیوبا کو ایک ناکام ریاست قرار دیا—جس کے ردِعمل میں کیوبا کے وفد نے ٹرمپ کی تقریر کے دوران اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔