LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
وزیراعظم کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ،تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق فیلڈ مارشل سے جمہوریہ کانگو کے دفاعی وفد کی ملاقات، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق پاکستان سمیت 12 ممالک کی شمال مغربی شام میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت اپوزیشن کا 27 ستمبر کا احتجاج اور لانگ مارچ برقرار رکھنے کا فیصلہ حکومت کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کرنے جا رہے ہیں: سہیل آفریدی بلوچستان کے مسائل ڈائیلاگ سے حل ہونے چاہئیں، وسائل پر پہلا حق عوام کا ہے: وزیراعظم بلوچستان میں 10 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 37 دہشتگرد ہلاک اپوزیشن جماعتوں کے نئے الائنس کا معاملہ، اہم مشاورتی اجلاس آج ہوگا پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے اجلاس، اپوزیشن کا احتجاج ملائیشین وزیر داخلہ کا نادرا ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ڈیجیٹل نظام کو سراہا امریکی پابندیاں اور معاشی دباؤ مشرقِ وسطیٰ کے مسئلے کا حل نہیں: چین عمران خان کی صحت بالکل ٹھیک ہے، سیاست کا معیار گٹر میں ڈال دیا گیا ہے، خواجہ آصف عمران خان کی ہسپتال منتقلی کے خلاف دوبارہ نظرثانی درخواست دائر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن میٹریل کی خریداری کے اقدامات شروع وزیراعلیٰ مریم نواز نے جناح انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا افتتاح کر دیا

وسیم اکرم کی موت کی افواہیں بے بنیاد، شنیرا اکرم کی تردید

Web Desk

6 July 2026

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز فاسٹ بولر وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ان تمام جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ ویڈیوز کی سختی سے تردید کر دی ہے، جن میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ وسیم اکرم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے ہیں۔ ان جھوٹی افواہوں اور جعلی ویڈیوز کے وائرل ہونے کے بعد دنیا بھر میں موجود کرکٹ ورلڈ کے مداحوں میں شدید تشویش اور بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

ان بے بنیاد افواہوں کا کرپٹ جواب دینے کے لیے شنیرا اکرم نے سوشل میڈیا پر ایک تازہ ترین ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم جم میں جم کر ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ ویڈیو میں سابق کپتان کو مکمل فٹنس کے ساتھ مختلف مشکل ورزشیں، جیسے کہ کیبل پل ڈاؤنز، پل اپس اور باربیل فلور پریس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اور ویڈیو کے آخر میں وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہنستے اور مسکراتے بھی ہیں۔ شنیرا اکرم نے اس ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، “یہ ریکارڈنگ میں نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جعلی خبروں اور مصنوعی ذہانت (AI) کی مدد سے بنائی گئی جھوٹی ویڈیوز کے جواب میں شیئر کی ہے۔ جیسا کہ آپ سب خود دیکھ سکتے ہیں، وہ جم میں موجود ہیں اور بالکل ٹھیک ٹھاک اور خیریت سے ہیں۔”

شنیرا اکرم کی جانب سے اس وضاحتی ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد کروڑوں مداحوں نے اطمینان کا سانس لیا ہے اور یہ بات پوری طرح واضح ہو گئی ہے کہ لیجنڈ کرکٹر مکمل طور پر صحت مند ہیں