‘موت ہر ایک کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا’، شاہد آفریدی کا شاپور زدران کو خراج عقیدت
Web Desk
10 July 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے اپنے آفیشل فیس بک پیج پر جاری کردہ تعزیتی بیان میں قرآنی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ “بے شک ہم اللہ ہی کے ہیں اور اسی کی طرف ہمیں لوٹ کر جانا ہے، پیارے شاپور، آپ ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گے۔ اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور آپ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔” شاہد آفریدی نے پشتون کلچر کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے مزید لکھا کہ موت ہر انسان کو آنی ہے، مگر پشتونوں کی عزت اور وقار کبھی نہیں مرتا۔ موت جسم کو ہم سے جدا کر سکتی ہے، مگر پشتونوں کا معاشرتی ضابطۂ حیات ہمیشہ زندہ رہتا ہے۔
یاد رہے کہ افغانستان کے 38 سالہ سابق مایہ ناز فاسٹ بولر شاپور زدران طویل علالت کے بعد منگل کے روز نئی دہلی کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئے تھے، وہ کینسر کے موذی مرض میں مبتلا اور بھارت میں زیرِ علاج تھے۔ بائیں ہاتھ کے اس فاسٹ بولر نے 44 ون ڈے اور 36 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں افغانستان کی نمائندگی کی، اور 2015 کے آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف تاریخی فاتحانہ رنز بنا کر اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کی پہلی یادگار فتح دلائی تھی۔ ان کے انتقال پر دنیائے کرکٹ کے کھلاڑیوں، حکام اور شائقین کی جانب سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے
متعلقہ عنوانات
پاکستانی نوجوان کوہ پیما اسماء مشتاق اسپانٹک سر کرنے کے بعد جاں بحق
21 August 2026
ہمیں نڈر کرکٹ کھیلنے کا پیغام دیا گیا ہے: گل فیروزہ ، شوال ذوالفقار
21 August 2026
ایف آئی وی بی بوائز انڈر 17 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کی چائنیز تائپے کو 0-3 سے شکست
21 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: دوسرے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ کی پوزیشن مضبوط، پاکستان پر 195 رنز کی برتری حاصل
21 August 2026
ورلڈ تائیکوانڈو پریزیڈنٹ کپ، پاکستان کے شاہ زیب خان نے کانسی کا تمغہ جیت لیا
20 August 2026
آئی سی سی نے قذافی سٹیڈیم کے ڈی میرٹ پوائنٹس ختم کردیے
20 August 2026
لیڈز ٹیسٹ: پہلے روز کا کھیل ختم، انگلینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنالیے
20 August 2026
ہاکی ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہونگی
19 August 2026