العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات کے شہر العین میں منعقدہ دوسری العین انٹرنیشنل ہنٹنگ اینڈ ایکوسٹرین ایگزیبیشن 2026ء کا اختتام 29 نومبر کو ہو گیا، جس میں دنیا کے 50 ممالک سے تعلق رکھنے والے 1 ہزار 20 نمائش کنندگان اور برانڈز نے شرکت کی۔
یہ عالمی نمائش العین کے ایڈنیک سینٹر میں منعقد ہوئی، جہاں مقامی اور بین الاقوامی اداروں نے اپنی مصنوعات، خدمات اور ثقافتی سرگرمیاں پیش کیں۔
رپورٹس کے مطابق شیخ ہزاع بن حمدان بن زاید النہیان اور شیخ راشد بن حمدان بن زاید النہیان نے نمائش کا دورہ کیا اور مختلف پویلینز کا معائنہ کیا۔ نمائش میں گھڑ سواری، بازداری اور کیمپنگ سمیت 14 خصوصی شعبوں کی نمائندگی کی گئی۔
یہ نمائش ثقافتی ورثے کے عنوان کے تحت منعقد کی گئی، جس میں اماراتی روایتی مہارتوں اور تاریخی ورثے کے تحفظ پر توجہ دی گئی، جبکہ مختلف مظاہروں، مقابلوں اور خاندانی سرگرمیوں کے ذریعے نئی نسل کو روایات سے روشناس کرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسی بین الاقوامی نمائشیں مقامی و عالمی اداروں کو اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنے کے ساتھ متحدہ عرب امارات کے ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
متعلقہ عنوانات
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026