ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری
Web Desk
29 November 2026
ایران کے انٹیلی جنس اور سکیورٹی نظام میں بڑی تبدیلیوں اور تنظیم نو کا عمل جاری ہے، جبکہ ایرانی پارلیمنٹ نے وزارتِ انٹیلی جنس کی تنظیم نو سے متعلق بل کی مختلف شقوں پر غور شروع کر دیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے انٹیلی جنس نظام کی تنظیم نو کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اصلاحات سے متعلق قانون کی منظوری کے بعد مستقل وزیرِ انٹیلی جنس مقرر کیا جائے گا۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ زیرِ غور بل کی شقوں کے تحت غیر مذہبی امیدوار بھی وزیرِ انٹیلی جنس کے عہدے پر تعینات ہو سکیں گے، جبکہ اجتہاد کی اہلیت رکھنے والے امیدواروں کو بھی اس منصب کے لیے اہل قرار دیا جائے گا۔
دوسری جانب ایران کے سابق وزیرِ انٹیلی جنس اسماعیل خطیب 18 مارچ کو ہونے والے ایک حملے میں جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد سے تاحال اس عہدے پر مستقل تقرری نہیں ہو سکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ایران کی سکیورٹی اور انٹیلی جنس مشینری میں سامنے آنے والی خامیوں کے بعد نظام میں اصلاحات اور تنظیم نو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
29 November 2026
موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
29 November 2026
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
29 November 2026
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
29 November 2026
دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
29 November 2026
حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد
29 November 2026
جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل
29 November 2026
آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو
29 November 2026