LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن

پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز

Web Desk

29 November 2026

سابق نگران وفاقی وزیر تجارت اور معروف صنعت کار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے، جبکہ ملک کو کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کے ذریعے آگے بڑھانا ہوگا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گوہر اعجاز کا کہنا تھا کہ بزنس کمیونٹی کا اتحاد ہماری اصل طاقت ہے اور وہ کاروباری برادری کو متحد اور ایک پلیٹ فارم پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ بزنس کمیونٹی کے تمام رہنماؤں کی عزت کرتے ہیں، جبکہ ایس ایم تنویر میں قیادت کی تمام خوبیاں موجود ہیں۔

سابق نگران وزیر کا کہنا تھا کہ فیڈریشن کے انتخابات میں صوبائیت اور لسانیت کو شامل نہیں کرنا چاہیے، بلکہ کاروباری برادری کو تقسیم کرنے کے بجائے اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کے مطابق کاروبار کے فروغ اور برآمدات میں اضافے سے ہی پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔

معروف صنعت کار نے کہا کہ ہم سوچتے ہیں دبئی میں اپارٹمنٹ لے لیں اور پھر کہتے ہیں کہ ویزا نہیں لگتا، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ یہی پاکستان ہمارا وطن ہے اور اسی مٹی کی خدمت سے ملک اور ہمارے خاندان ترقی کریں گے۔

گوہر اعجاز نے کہا کہ پاکستان کی معیشت کو پانچ سال میں ایک ٹریلین ڈالر، اگلے پانچ سال میں دو ٹریلین ڈالر اور اس سے اگلے پانچ سال میں پانچ ٹریلین ڈالر تک پہنچایا جا سکتا ہے، جبکہ آئندہ بیس سال کے دوران جی ڈی پی گروتھ دس گنا بڑھانے کی صلاحیت موجود ہے۔

سابق نگران وزیر کے مطابق دو سال آٹھ ماہ قبل مسلم ممالک کی ایک کانفرنس منعقد ہوئی تھی، جس میں 57 مسلم ممالک کے وزرائے تجارت شریک تھے اور اس وقت وہ بطور وزیر تجارت پاکستان کی نمائندگی کر رہے تھے۔