LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل

مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی

Web Desk

29 November 2026

ایشیا میں پہلی بار نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ ہانگ کانگ سمٹ 2026 کا انعقاد آج 30 نومبر کو ہوگا، جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بطور مہمانِ خصوصی شرکت کریں گی اور کلیدی خطاب کریں گی۔

یہ سمٹ ہانگ کانگ کے ہاربر روڈ پر واقع ہوٹل گرینڈ حیات میں منعقد ہوگی، جس کا موضوع ’’متوازن دنیا، فرام سائنس ٹو سکیل‘‘ رکھا گیا ہے۔ سمٹ کا مرکزِ توجہ سائنسی علوم، تکنیکی جدت، ذمہ دارانہ سرمایہ کاری اور قابلِ عمل اقدامات ہوں گے۔

اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، نئے معاشی ماڈلز اور مصنوعی ذہانت سمیت مختلف موضوعات پر کلیدی تقاریر اور پینل مباحثے ہوں گے، جبکہ ہاؤسنگ، ماحولیاتی تبدیلی، قابلِ تجدید توانائی، لینڈ مینجمنٹ اور فزکس سمیت دیگر سائنسی علوم پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سمٹ میں فزکس کے نوبل انعام یافتہ پروفیسر بیری بارش اور پروفیسر فیرنک کراؤس سمیت اقوامِ متحدہ کے عالمی ماہرین شریک ہوں گے۔ اس کے علاوہ چین، قطر، بوٹسوانا، برطانیہ، سویڈن، جاپان، اٹلی، سنگاپور، سیرا لیون اور دیگر ممالک کے اعلیٰ سطح کے وفود اور حکام بھی شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اقوامِ متحدہ کے اکنامک کمیشن فار یورپ، سفارتی وفود اور مختلف اداروں کے سربراہان کے علاوہ فنانس، کارپوریٹ سیکٹر، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی کے 42 بڑے اداروں کے ماہرین بھی سمٹ میں شریک ہوں گے، جبکہ آکسفورڈ، کیمبرج، امپیریل کالج، اسٹینفورڈ اور کولمبیا یونیورسٹی سمیت دنیا کی 15 بڑی جامعات کے وفود کی شرکت بھی متوقع ہے۔

سمٹ میں پینل مباحثوں کے بعد گالا ڈنر اور نوبل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کی ایوارڈ تقریب بھی منعقد ہوگی، جس میں لیختنشتائن، برازیل، پرتگال اور تھائی لینڈ کے شاہی خاندانوں کے افراد بھی شریک ہوں گے۔