موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
Web Desk
29 November 2026
موٹروے ایم فور کے سنٹرل ریجن میں شدید دھند کے باعث فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ایم فور کے دیگر تمام حصے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں، جبکہ موٹروے کے اس حصے کی بندش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے دن کی روشنی کو ترجیح دیں، کیونکہ صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک سفر نسبتاً محفوظ رہتا ہے۔
موٹروے پولیس نے دورانِ سفر رفتار کم رکھنے، اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے اور لین ڈسپلن کی پابندی کرنے کی ہدایت کی ہے۔
دوسری جانب حکام کا کہنا تھا کہ شہری غیر ضروری اوورٹیکنگ اور اچانک بریک لگانے سے گریز کریں، جبکہ گاڑیوں کی فوگ لائٹس، ہیڈ لائٹس، بیک لائٹس اور وائپرز درست حالت میں رکھے جائیں۔
متعلقہ عنوانات
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
29 November 2026
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
29 November 2026
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری
29 November 2026
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
29 November 2026
دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
29 November 2026