کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
Web Desk
29 November 2026
افغانستان کے صوبے کنڑ کے دارالحکومت اسعد آباد کے علاقے اندر شیر شگئی میں 28 نومبر کی صبح سرکاری اسکول کے قریب ہونے والے دھماکے سے متعلق نئی تفصیلات سامنے آئی ہیں، جس میں ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ اسکول سے ملحقہ فتنہ الخوارج کی بم فیکٹری ’’بیت اللہ محسود المعسکر‘‘ میں ہوا۔
ذرائع کے مطابق فیکٹری کا کمانڈر خارجی فاروق سواتی تھا، جو فتنہ الخوارج کے سابق سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی محافظ رہ چکا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے وقت بارودی ماہر خارجی سمندر استاد 20 سے 25 خوارج کو دیسی ساختہ بم بنانے کی تربیت دے رہا تھا، جبکہ سوات میں تربیت کا سربراہ خارجی نوید بھی اسی مرکز سے منسلک تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس مقام پر باجوڑ، مہمند اور چترال میں پاکستانی فورسز پر حملوں کے لیے بارود سے بھری گاڑیاں اور خودکش جیکٹس تیار کی جا رہی تھیں۔ رپورٹس کے مطابق بارود سے بھری گاڑی کی تیاری کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں قریبی کمروں میں رکھا بارود بھی پھٹ گیا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ واقعے میں اسکول کے 28 سے 32 طلبہ جاں بحق جبکہ 3 اساتذہ سمیت 120 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جبکہ خارجی فاروق سواتی اور 10 بم سازوں سمیت 30 خوارج ہلاک اور 28 زخمی ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق دھماکے کے بعد طالبان رجیم نے علاقے کو گھیرے میں لے کر عام شہریوں کا داخلہ روک دیا، جبکہ طالبان ترجمان حمداللہ فطرت اور مفتی عبدالمتین نے واقعے کو کان کنی کی کمپنیوں کے بارودی گودام میں غفلت کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اسے نورستان کے ایک کان کن ٹھیکیدار کا گودام ظاہر کیا۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمی خوارج کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کابل کے سردار داؤد خان ملٹری ہسپتال منتقل کیا گیا اور علاج کے انتظامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ طالبان انٹیلی جنس کی جانب سے شواہد مٹانے اور جھوٹی گواہیاں تیار کرنے کے دعوے بھی سامنے آئے ہیں تاکہ یوناما کے وفد اور میڈیا کو اپنا مؤقف دکھایا جا سکے۔ ذرائع کے مطابق افغان آبادیوں میں ایسے 100 سے زائد مراکز موجود ہیں۔
متعلقہ عنوانات
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
29 November 2026
موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
29 November 2026