ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
Web Desk
29 November 2026
پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکتی، جبکہ ملک میں قانون سازی کا اختیار پارلیمان کے پاس ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نیئر بخاری کا کہنا تھا کہ نئے صوبے بنانے یا آئینی ترمیم کرنے کے لیے اگر آئینی طریقہ کار اختیار کیا جائے تو پیپلز پارٹی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا قانون سازی ہوگی، اس سے متعلق انہیں علم نہیں، تاہم پارلیمانی سال کے مقررہ ایام مکمل کرنے کے لیے طویل اجلاس بلایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق اگر حکومت اس معاملے میں سنجیدہ ہے تو اسے پارلیمانی قیادت سے بات چیت کرنی چاہیے۔
سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نے کہا کہ ماضی میں ہونے والے ریفرنڈم جمہوری ادوار میں نہیں ہوئے اور جنرل پرویز مشرف کے دور میں بھی ریفرنڈم اس وقت منعقد ہوا جب آئین معطل تھا۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبے بنانے یا آئین میں ترمیم کے لیے آئینی تقاضے پورے کیے جانے چاہئیں۔
نیئر بخاری نے مزید کہا کہ اس معاملے پر پیپلز پارٹی کا مؤقف سامنے آ چکا ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی جانب سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔
متعلقہ عنوانات
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
29 November 2026
موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
29 November 2026
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی
29 November 2026
ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری
29 November 2026
ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا
29 November 2026
دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن
29 November 2026