LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن

عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب

Web Desk

29 November 2026

سلطنت عمان کے 56ویں قومی دن اور البوسعیدی خاندان کی حکمرانی کے 282ویں جشن کی مناسبت سے پاکستان سوشل کلب عمان کے زیرِ اہتمام مسقط میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں عمانی اور پاکستانی شخصیات، سفارتی حکام، کاروباری رہنماؤں اور پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور دونوں ممالک کے قومی ترانوں سے ہوا۔

پاکستان سوشل کلب عمان کے چیئرمین محمد ندیم عظیمی نے استقبالیہ خطاب میں سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عمانی عوام کو مبارکباد دی اور دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو سراہا۔ سفیر پاکستان ڈاکٹر سید نوید صفدر بخاری نے اپنے خطاب میں سلطان ہیثم بن طارق کی قیادت، اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور عمان کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے کردار کی تعریف کی، جبکہ انہوں نے پاکستان سوشل کلب عمان کی نئی ویب سائٹ کا باقاعدہ افتتاح بھی کیا۔

تقریب کے دوران فنانس سیکرٹری عمران طور نے مقیم پاکستانی خاندانوں کے لگاؤ اور ارشد علی خان نے مختلف شعبوں میں پاکستانیوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ رپورٹس کے مطابق تقریب کے دوران عمان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات میں احمد سبحانی کی 100 ووٹوں کی برتری سے کامیابی اور پہلے پاکستانی بورڈ ممبر منتخب ہونے کا اعلان بھی کیا گیا۔

مختلف شعبوں اور کمیونٹی کے لیے خدمات کے اعتراف میں سہیل قدیر، ڈاکٹر رابعہ، سید شاندار علی شاہ بخاری، ملک مظہر علی اور محمد علیم انیس کو لوحِ سپاس دی گئی، جبکہ شعری کلام اور ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔ اختتام پر جنرل سیکرٹری کاشف احمد زعیم نے منتظمین اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کے لیے دعا کی۔