LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ

لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

Web Desk

29 November 2026

صوبائی دارالحکومت کے علاقے باغبانپورہ میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے خواتین کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ہے، جبکہ پولیس حکام نے ہیڈ کانسٹیبل کو محکمے سے برخاست کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں تعمیراتی کام رکوانے کے لیے ہیڈ کانسٹیبل دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پر پہنچا، جہاں الزام عائد کیا گیا کہ جگہ کی ملکیت کے باوجود پولیس اہلکاروں نے کام روکنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

سامنے آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر ہیڈ کانسٹیبل کو خواتین پر تھپڑ مارتے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے بعد باغبانپورہ پولیس کے اہلکاروں پر خواتین کو تشدد کا نشانہ بنانے کے الزامات سامنے آئے۔

دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایس پی کینٹ نے انکوائری کے بعد ہیڈ کانسٹیبل کو محکمے سے برخاست کر دیا ہے، جبکہ اعلیٰ حکام کے مطابق اس کے خلاف مزید محکمانہ کارروائی بھی کی جائے گی۔