LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
لاہور میں پولیس اہلکاروں کا خواتین پر تشدد، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی ایران کی وزارت انٹیلی جنس کی تنظیم نو کا فیصلہ، پارلیمنٹ میں بل کی منظوری ایرانی ریال تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن حوثی ملیشیا سیاسی روڈ میپ پر رضامند ہو تو جنگ کل ہی ختم ہوسکتی ہے: سعودی فوجی اتحاد جعلی اساتذہ بھرتی سکینڈل، ڈی ای او اور سابق ڈپٹی سیکرٹری معطل آخری شرپسند کے خاتمے تک لڑائی جاری رہے گی: بلاول بھٹو پنجابی زبان کے فروغ کیلئے سکولوں، کالجوں میں تعلیم دی جائے: ایاز صادق کراچی میں سندھو دیش کے نعرے، کچھ ہوا تو ذمہ دار بلاول ہوں گے: منعم ظفر مسلم لیگ ن کو کسی کی ڈکٹیشن لینے کی ضرورت نہیں، عظمیٰ بخاری آزاد کشمیر: بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب اہم قانون سازی کی تیاری، قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال ملک میں فعال ٹیکس دہندگان کی تعداد 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی، ایک سال میں 25 فیصد اضافہ کیڈٹ کالج کوہاٹ میں یوم والدین کی مناسبت سے پروقار تقریب خواجہ سعد رفیق کی نئی سیاسی جماعت بنانے کی تردید

دنیا کو ظلم کیخلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینیوں کا ساتھ دینا ہوگا:حافظ نعیم الرحمٰن

Web Desk

29 November 2026

امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا کو ظلم کے خلاف اٹھنا اور مظلوم فلسطینی عوام کا ساتھ دینا ہوگا، جبکہ فلسطین کی آزادی پوری امتِ مسلمہ کا اجتماعی مسئلہ ہے۔

یومِ یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور جماعت اسلامی فلسطین کی مکمل آزادی چاہتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل نے فلسطین پر قبضہ کر رکھا ہے جبکہ امریکی سرپرستی میں غزہ میں فلسطینیوں پر تشدد اور قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

امیرِ جماعت اسلامی نے کہا کہ فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے اقوامِ متحدہ اپنی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرا سکی، اس لیے دنیا کو ظلم کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔ ان کے مطابق عالمِ اسلام کو متحد ہو کر فلسطین کے معاملے پر جرأت مندانہ مؤقف اختیار کرنا ہوگا۔

انہوں نے واضح کیا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل انہیں قبول نہیں، اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا کہ مسلم ممالک کے سربراہان کی کانفرنس فوری طور پر بلائی جائے تاکہ فلسطین کی آزادی کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اور روڈ میپ کا اعلان کیا جا سکے۔