پارلیمنٹ میں صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں: بلال اظہر کیانی
Web Desk
29 November 2026
وزیرِ مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں نئے صوبوں سے متعلق بحث ہونے میں کوئی حرج نہیں، جبکہ حکومت اپنے معاشی ایجنڈے کے تحت متعدد بلز پارلیمنٹ سے منظور کروانا چاہتی ہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بلال اظہر کیانی کا کہنا تھا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے قومی اسمبلی کے اجلاس اور دیگر امور پر بات ہوئی ہے، تاہم صوبوں کے معاملے پر کوئی گفتگو نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آنے والے قومی اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے میں فی الحال صوبوں سے متعلق کسی معاملے کا ذکر نہیں، تاہم عین ممکن ہے کہ پارلیمنٹ میں اس حوالے سے بات ہو۔
وزیرِ مملکت کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان کی ملتان میں ممکنہ نظربندی یا متعلقہ معاملہ ان کے علم میں نہیں، اور اگر معاملہ پراپرٹی سے متعلق ہے تو اسے سی ڈی اے دیکھ رہا ہے۔ بلال اظہر کیانی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سینئر سیاست دان ہیں، تاہم ان کی گفتگو سے انہیں بھی مایوسی ہوئی تھی اور شہدا سے متعلق بیانات پر تحفظات ہیں۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو پارلیمان اور قائمہ کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، جبکہ حکومت پی ٹی آئی کے ساتھ پارلیمان میں رابطے اور بات چیت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔
متعلقہ عنوانات
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026
کنڑ دھماکے سے متعلق مزید تفصیلات آگئیں، بم سازوں کی ہلاکت کا دعویٰ
29 November 2026
مریم نواز آج ہانگ کانگ سمٹ میں کلیدی خطاب کریں گی
29 November 2026
ریفرنڈم کے ذریعے آئین میں ترمیم نہیں کی جاسکتی: نیئر بخاری
29 November 2026
موٹروے ایم فور فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کا راج، ٹریفک معطل
29 November 2026