صدر امارات کا یوم شہدا پر قوم کے نام پیغام، شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت
Web Desk
29 November 2026
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے 30 نومبر کو منائے جانے والے یومِ شہدا کے موقع پر قوم کے نام خصوصی پیغام میں وطن کے لیے جانوں کی قربانی دینے والے بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔
اپنے پیغام میں شیخ محمد بن زاید النہیان نے کہا کہ شہدا کی قربانیاں عزت، بہادری اور حب الوطنی کی ایسی میراث ہیں جو آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بنی رہیں گی۔
صدر امارات نے کہا کہ وطن کے لیے قربانیاں دینے والوں کی خدمات کو یاد رکھنا پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات کی ترقی، استحکام اور سربلندی کے لیے مخلصانہ خدمات انجام دینا شہدا کی قربانیوں کا احترام کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔
رپورٹس کے مطابق صدر شیخ محمد بن زاید النہیان نے وفاداری، ایثار اور حب الوطنی کی اقدار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی بہادری اور وطن سے وابستگی کو محض الفاظ یا سال کے کسی ایک دن تک محدود نہیں کیا جا سکتا۔
متحدہ عرب امارات میں ہر سال 30 نومبر کو یومِ شہدا منایا جاتا ہے تاکہ وطن کے دفاع اور قومی فرائض کی انجام دہی کے دوران جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو یاد رکھا جا سکے، جبکہ یہ خصوصی پیغام ملک کے 55ویں قومی دن کی تقریبات سے قبل جاری کیا گیا ہے۔
متعلقہ عنوانات
ایرانی صدر مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کرنے کیلئے پرعزم
29 November 2026
ایران کا جوہری تنصیبات پر حملوں کی مذمت تک معائنے کی اجازت دینے سے انکار
29 November 2026
امارات امن، انسانی بھائی چارے اور خوشحالی کے فروغ کیلئے پرعزم ہے، شیخ نہیان بن مبارک
29 November 2026
کراچی: ایڈمن سوسائٹی میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید 2 لاشیں نکال لی گئیں
29 November 2026
العین عالمی شکار و گھڑ سواری نمائش، دنیا بھر سے سیکڑوں نمائش کنندگان اور برانڈز کی شرکت
29 November 2026
عمان کے 56 ویں قومی دن پر پاکستان سوشل کلب کی شاندار تقریب
29 November 2026
محمد ذیشان سمیت چینی خلائی مشن کے 3 خلاباز زمین پر واپسی کیلئے روانہ
29 November 2026
پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی ضرورت ہے: گوہر اعجاز
29 November 2026