LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
مکہ دفاعی معاہدے میں مزید ممالک میں بھی شامل ہوں گے: ترک صدر کیلیفورنیا اسٹیٹ اسمبلی میں پاک امریکا تعلقات کو خراج تحسین کی تاریخی قرارداد منظور امریکی ریاست ٹیکساس میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک آسٹریا: روسی دفاعی صنعت کو سامان کی فراہمی پر 2 بیلا روسی شہریوں کو سزا سنا دی گئی امریکہ میں جعلی شادیوں کے ذریعے امیگریشن فراڈ کا بڑا سکینڈل بے نقاب کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی، ٹرمپ امریکا کی جانب سے جوہری ہتھیار استعمال کرنےکی کوشش پر ایران کی سخت ردعمل کی دھمکی عراق نے اکتوبر تک غیر ملکی فوجیوں کی موجودگی ختم کرنےکا عزم ظاہر کر دیا ایران نے پاکستان کو اسلامی دنیا کا عظیم اثاثہ قرار دے دیا ایرانی عدالت نے اسرائیلی اور امریکی مفادات کیلئےکام کرنےکے الزام میں خاتون صحافی کو 15 سال قید کی سزا سنادی انقرہ میں ٹرمپ کے طیارے پر حملے کی سازش کی اسرائیلی رپورٹ جعلی ہے، ترک حکام امریکا کے وفاقی بجٹ خسارے میں ریکارڈ اضافہ کانگریس رکنِ الہان عمر نے مینیسوٹا سے ڈیموکریٹک پرائمری جیت لی بجلی صارفین پر اگلے 3 ماہ کیلئے 23 ارب روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری مکمل پیپلزپارٹی نے آزادکشمیر کے الیکشن کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی: طارق فضل چودھری

پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے جنگلات کی سیٹلائٹ مانیٹرنگ کا باضابطہ آغاز

Web Desk

21 November 2025

سینیئر وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق یہ اقدام وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے اور اپنی نوعیت کے اعتبار سے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایک مکمل، شفاف اور ٹیکنالوجی پر مبنی نگرانی نظام قائم کیا گیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس نظام میں ورلڈ ویو-3، اسپاٹ 67، پلیئڈیز، پی آر ایس ایس-1، لینڈسیٹ اور سینٹینل-2 جیسی ہائی ریزولوشن سیٹلائٹس کا استعمال کیا جا رہا ہے، جن کی مدد سے جنگلات کے رقبے، درختوں کی حالت، افزائش اور زمینی تبدیلیوں کی رئیل ٹائم بنیادوں پر نگرانی ممکن ہو گئی ہے۔

ان کے مطابق سیٹلائٹ سے موصول ہونے والی لائیو فیڈ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی، قبضہ یا درختوں کی کٹائی کی فوری نشاندہی کرے گی، جس پر انوائرمنٹل پروٹیکشن فورس موقع پر کارروائی کرے گی۔ سیٹلائٹ ڈیٹا شجرکاری اور جنگلی حیات کے تحفظ سے متعلق مستقبل کی منصوبہ بندی میں بھی بنیادی کردار ادا کرے گا، جبکہ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجی زمین پر ہونے والی تبدیلیوں، آگ لگنے کے واقعات اور نقصان کے تخمینے کے درست تعین میں معاون ثابت ہوگی۔

مریم اورنگزیب کے مطابق پہلی بار صوبے کے تمام جنگلات کا مکمل الیکٹرانک ریکارڈ تیار کیا جا رہا ہے، جسے مستقبل میں کسی بھی قبضے، ہیر پھیر یا زمین کے غیر قانونی استعمال کی روک تھام کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ سیٹلائٹ سسٹم شجرکاری کے لیے موزوں مقامات کی نشاندہی بھی کرے گا، جس سے آئندہ مہمات کو زیادہ مؤثر بنانے میں مدد ملے گی۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ پنجاب میں جنگلات کے تحفظ کے لیے قائم کیے گئے نئے سیٹیلائٹ اور ڈرون مانیٹرنگ سسٹم کو باقاعدہ ادارہ جاتی ڈھانچے کا حصہ بنایا جا رہا ہے، تاکہ اس کا انحصار کسی بیرونی کمپنی یا ٹھیکے دار پر نہ رہے۔

ان کے مطابق محکمہ جنگلات نے ایک مرکزی کنٹرول روم اور جدید جیوگرافک انفارمیشن سسٹم لیبارٹری قائم کی ہے، جسے تکنیکی مہارت رکھنے والا مستقل عملہ چلا رہا ہے۔ یہ یونٹ توسیعی منصوبہ (ایس۔ این۔ ای) کے تحت مستقل بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، تاکہ اس کی عمل داری اور نگرانی مکمل طور پر سرکاری ادارے ہی کے پاس رہے۔