LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY:
China:
Pakistan:
India:
TV ONE Logo
اہم خبریں
امریکا ایران کشیدگی کم کرانے میں پاکستان کا کردار سراہا گیا: گورنر پنجاب وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ماہ امریکا کا دورہ کریں گے وزیراعظم کی چھوٹے، درمیانے درجے کے کسانوں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی ہدایت عمران خان کے علاج سے متعلق عدالتی فیصلہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا: سہیل آفریدی کراچی کا یونیورسٹی روڈ 15 ستمبر تک 100 فیصد مکمل ہو جائے گا: شرجیل میمن پمز میں سی ٹی کورونری اینجیوگرافی سہولت فعال نہ ہونے پر وزیراعظم کا نوٹس، انکوائری کمیٹی قائم مکہ باہمی دفاعی معاہدے سے پاکستان کی علاقائی اہمیت میں اضافہ، ایف پی آئی ایف ٹرمپ کا جنوبی کیرولائنا کی ریلی میں آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے کا اعلان بنگلہ دیش نے پاکستان، ترکیہ اور سعودیہ کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کا اشارہ دیدیا پاکستان ریلوے کا ریونیو 115 ارب روپے سے تجاوز، روہڑی کراچی ٹریک کے لیے $2.5B کا معاہدہ طے سندھ میں 80 فیصد آبادی آلودہ پانی پینے پر مجبور ہے: مصطفیٰ کمال وفاقی حکومت نے راولپنڈی میں پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر محسن نقوی سے ملائیشین ہم منصب کی ملاقات، انسدادِ دہشت گردی کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق طالبان رجیم کیخلاف مسلح مزاحمت میں مزید شدت آگئی

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ میں سیریز جیتنا ہدف ہے؛ اسکواڈ میں کوئی سیکنڈ چوائس کھلاڑی نہیں،

Web Desk

11 July 2026

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ریڈ بال ہیڈ کوچ سرفراز احمد نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے اہم دوروں پر سیریز جیتنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز میں راولپنڈی جیسا حبس زدہ موسم متوقع ہے، جس کے پیشِ نظر کنڈیشنز کے مطابق اسکواڈ منتخب کر کے گھاس اور اسپنرز کے لیے سازگار پچز پر بھرپور پریکٹس کی گئی ہے۔ سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی ہماری ‘فرسٹ چوائس’ ہیں؛ بابر اعظم کے تجربے پر پورا بھروسہ ہے جبکہ کپتان شان مسعود بھی سیریز کے لیے انتہائی بااعتماد ہیں۔ محمد رضوان کی فٹنس کے حوالے سے انہوں نے تصدیق کی کہ وہ ری ہیب کے بعد اب مکمل فٹ ہیں اور ان کے تجربے سے ٹیم کو بڑا فائدہ ہوگا۔ ماضی کی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ 2016 اور 2018 میں کاکول ٹریننگ کے بعد دورہ انگلینڈ میں ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی تھی، اور اگرچہ انگلینڈ کی کنڈیشنز ہمیشہ مشکل ہوتی ہیں، مگر اس بار بھی کھلاڑیوں کی محنت رنگ لائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈومیسٹک کے پرفارمر علی عثمان کو اسکواڈ میں موقع دیا گیا ہے، جبکہ وہ غازی غوری، روحیل نزیر اور سعد بیگ جیسے ابھرتے ہوئے نوجوان وکٹ کیپرز کے ساتھ اپنا تجربہ شیئر کرنے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔