قومی ٹیم کی قیادت میرے لیے اعزاز، قوم کو فتح کا تحفہ دیں گے، صاحبزادہ فرحان
Web Desk
8 October 2026
پاکستان کی ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے نئے مقرر کردہ کپتان صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ قومی ٹیم کی قیادت کا اعزاز ملنا ان کے لیے انتہائی باعثِ فخر ہے اور وہ میدان میں فرنٹ لائن سے قیادت کرتے ہوئے ہر میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شائقین کو یقین دلایا کہ ٹیم انہیں مایوس نہیں کرے گی اور ہر مقابلے میں فتح حاصل کر کے قوم کو تحفہ دینے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔
صاحبزادہ فرحان کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی کرکٹ میں دباؤ لازمی ہوتا ہے لیکن اسے کارکردگی پر حاوی نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے اسکاڈ کے کمبینیشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فخر زمان اور شاداب خان جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں کی واپسی سے ٹیم کو استحکام ملا ہے، جبکہ احسن نواز اور معاذ صداقت جیسے جارحانہ مزاج رکھنے والے نوجوان کھلاڑی ٹیم کی اہم ضرورت ہیں۔ قومی کپتان کے مطابق ایک متوازن اور بہترین کمبینیشن تیار ہو چکا ہے جو آنے والی سیریز میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔
متعلقہ عنوانات
پاک سری لنکا پہلا ٹی ٹوئنٹی: صاحبزادہ فرحان کی شاندار اننگز، پاکستان نے سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دے دی
9 October 2026
ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان، عباس آفریدی کپتان برقرار
9 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
9 October 2026
خیبرپختونخوا میں مارخور ٹرافی ہنٹنگ پرمٹس کی نیلامی سے ریکارڈ آمدن
9 October 2026
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ
8 October 2026
انڈر 19 کرکٹ ایشیا کپ کا شیڈول جاری، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
8 October 2026
ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی، پاکستان کی جگہ بنگلا دیش شامل
8 October 2026
پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹی 20 سیریز کی دلکش ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی
8 October 2026