پی ٹی آئی کے خلاف فارن فنڈنگ کیس، بانی پی ٹی آئی سمیت 6 افراد نامزد
Web Desk
2 February 2026
اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف فارن فنڈنگ کیس میں ایف آئی اے نے مجموعی طور پر 6 افراد کو نامزد کر دیا ہے، جن میں بانی پی ٹی آئی بھی شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان میں طارق شفیع، حامد زمان اور دیگر افراد کے نام شامل ہیں۔ ملزمان پر 2.1 ملین امریکی ڈالر کی غیرقانونی فنڈنگ حاصل کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے چالان کے مطابق یہ رقم “ووٹ آن کرکٹ لمیٹڈ” نامی کمپنی کے ذریعے پی ٹی آئی کو منتقل کی گئی۔ پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو جمع کرائے گئے ریکارڈ میں دعویٰ کیا گیا کہ یہ کمپنی عارف نقوی کی ملکیت ہے اور کیمن آئی لینڈز میں رجسٹرڈ ہے۔
تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کی تحقیقات کے مطابق مذکورہ کمپنی فیک ہے اور کہیں بھی باقاعدہ رجسٹرڈ نہیں۔
ایف آئی اے نے تین اشتہاری ملزمان کا چالان الگ سے بھی جمع کروایا ہے، جن میں عارف نقوی، طارق رحیم شیخ اور دیگر شامل ہیں۔ چالان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ غیرقانونی طور پر رقوم منگوائی گئیں اور سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کیا گیا۔
متعلقہ عنوانات
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026
انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے
20 November 2026
نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی
20 November 2026
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
20 November 2026
این سی سی آئی اے کا آن لائن جوئے کیخلاف پاکستان کا سب سے بڑا آپریشن، 5 ملزمان گرفتار
19 November 2026
کوہاٹ میں سونے کی غیر قانونی کان کنی کے الزامات: سینیٹر خرم ذیشان کا گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کو 5 کروڑ ہرجانے کا نوٹس بھیجنے کا فیصلہ
19 November 2026