LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی

صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر

Web Desk

20 November 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے چین میں ہونے والی ملاقات کے دوران روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ کو امن کی خواہش کے حوالے سے انتہائی سخت اور واضح پیغام دیا ہے، اور وہ اس مقصد کے حصول کے لیے دونوں عالمی رہنماؤں کے ساتھ بھرپور انداز میں روابط آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

برلن میں یوکرین کے حامی ممالک کے اتحاد کے سربراہی اجلاس میں جرمنی، فرانس، برطانیہ اور یوکرین کے رہنماؤں کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے جیرڈ کشنر نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اجلاس میں ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے اپنا جائزہ پیش کیا اور وہ اس یقین کے ساتھ واپس لوٹے ہیں کہ امن کا حصول ممکن ہے۔

دوسری جانب امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے بھی واضح کیا کہ سہ فریقی مذاکرات کے دوران یوکرین کی صورتحال اور جنگ کا پرامن خاتمہ صدر ٹرمپ کے پیغام کا مرکزی حصہ تھا۔