LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی

سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان

Web Desk

20 November 2026

پاکستان نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ (KAFD) کو حوثی ملیشیا کی جانب سے نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

پاکستان کے دفترِ خارجہ کے مطابق ریاض میں کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ کے ٹاور کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہے، جبکہ شہری تنصیبات اور اقتصادی مراکز کو نشانہ بنانا بے گناہ انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ ایسے قابلِ مذمت حملے علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں، اور پاکستان حوثی ملیشیا کے حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ پاکستان سعودی عرب کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اور سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ پاکستان سعودی شہریوں اور وہاں مقیم افراد کے تحفظ کے لیے مملکت کے اقدامات کی حمایت کرتا ہے، جبکہ خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ سعودی عرب کو ملکی خودمختاری کے دفاع، قومی اثاثوں کے تحفظ اور ملک بھر میں شہریوں اور رہائشیوں کی سلامتی و تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کے مکمل اور جائز حقوق حاصل ہیں۔ سعودی عرب نے یہ بھی واضح کیا کہ بین الاقوامی قانون کے مطابق سعودی سرزمین یا قومی اثاثوں کو نشانہ بنانے والا کوئی بھی حملہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سعودی وزارتِ خارجہ نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں، سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عمل درآمد کروائیں اور سعودی عرب کے خلاف حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت کریں، اس کے ساتھ ہی اس ملیشیا سے علاقائی اور عالمی سلامتی کو لاحق خطرات کی بھی مذمت کی جائے۔