بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
Web Desk
20 November 2026
بلوچستان کے ہزاروں بے روزگار نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کے لیے وفاقی محکموں میں خصوصی بھرتیوں کا عمل باقاعدہ شروع کر دیا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی خصوصی دلچسپی اور کاوشوں سے بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں میں ملازمتوں کے نئے مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت 13 وفاقی وزارتوں کے ماتحت 100 سے زائد محکموں میں بھرتیوں کا عمل کل (21 نومبر) سے شروع ہوگا۔
حکام کے مطابق وفاقی محکموں میں بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے مجموعی طور پر 5 ہزار ملازمتیں مختص کی گئی ہیں، جن پر مرحلہ وار بھرتیاں کی جائیں گی۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد صوبے کے بے روزگار نوجوانوں کو ان کے اپنے علاقوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا اور انہیں ملازمت کے حصول کے لیے دوسرے شہروں کا رخ کرنے کی مشکلات سے بچانا ہے۔
حکام نے بتایا کہ بھرتیوں کے پورے عمل کو شفاف اور مکمل میرٹ کے مطابق یقینی بنانے کے لیے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ اس سلسلے میں 100 سے زائد وفاقی کمیٹی ممبران اور متعلقہ حکام بھرتیوں کے عمل کی نگرانی کریں گے، جبکہ سیکرٹریز اور وفاقی سیکرٹریز پر مشتمل کمیٹیوں کے ارکان خود بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کر کے بھرتی کے عمل میں حصہ لیں گے تاکہ امیدواروں کی اہلیت اور میرٹ کو ہر سطح پر یقینی بنایا جا سکے۔
وفاقی حکومت کے اس خصوصی اقدام کے تحت مختلف وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں میں ہزاروں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہونے پر بلوچستان کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اس منصوبے کو صوبے میں بے روزگاری کے خاتمے، نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم بنانے اور وفاقی اداروں میں بلوچستان کی نمائندگی بڑھانے کی جانب ایک اہم اور مثبت پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026