ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
Web Desk
20 November 2026
ایران کے خلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں، تاہم اس خطیر رقم میں مشرق وسطیٰ میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں امریکی فوجی اڈوں کو پہنچنے والے نقصانات کا تخمینہ شامل نہیں ہے، جس پر ارکانِ کانگریس نے پنٹاگون سے ان نقصانات کے اعداد و شمار فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پنٹاگون کے بجٹ اہلکار آرتھر ملر نے امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کو یہ تازہ ترین تخمینہ پیش کیا، جس میں فوجی آپریشنز، ساز و سامان اور گولہ بارود کے اخراجات شامل کیے گئے ہیں۔
ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق ایرانی حملوں میں طیاروں کے ہینگرز، حملوں کا پتہ لگانے والے نظام، گوداموں اور فوجیوں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث اربوں ڈالر کے ساز و سامان کو نقصان پہنچا، تاہم ان نقصانات کی مکمل تفصیلات تاحال ظاہر نہیں کی گئیں۔
دوسری جانب سینیٹر الزبتھ وارن نے انکشاف کیا کہ ایرانی جہاز رانی کی امریکی بحری ناکہ بندی پر یومیہ 32.5 ملین ڈالر لاگت آ رہی ہے، جبکہ بحرین میں امریکی بحریہ کے علاقائی ہیڈکوارٹرز پر ایرانی حملے سے کم از کم 400 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
متعلقہ عنوانات
دبئی رن 2026ء کیلئے اہم سہولت، شرکا کی گاڑیوں کیلئے 15 ہزار پارکنگ مقامات مختص
20 November 2026
دبئی میں عالمی ٹیکنالوجی نمائش جیٹیکس گلوبل 7 دسمبر سے شروع ہوگی
20 November 2026
شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس، وفاقی وزیر مصدق ملک بھارت پہنچ گئے
20 November 2026
سعودی عرب کے حقِ دفاع کی حمایت، حوثی ملیشیا کے حملے بند کیے جائیں: پاکستان
20 November 2026
ایران کیخلاف جاری جنگ پر امریکا کے اخراجات بڑھ کر 48.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئے
20 November 2026
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر
20 November 2026
وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا
20 November 2026
بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان
20 November 2026