LIVE TV
Watch Now
Gold:
Intl: /g (22K) PK: /g (22K)
Stocks:
NY: ▲ ▼
China: ▲ ▼
Pakistan: ▲ ▼
India: ▲ ▼
TV ONE Logo
اہم خبریں
صدر ٹرمپ نے چینی اور روسی ہم منصب کو امن بارے سخت پیغام دیدیا: جیرڈ کشنر وائٹ ہاؤس کے نیشنل سائبر ڈائریکٹر شان کیرن کراس نے عہدے سے استعفیٰ دیدیا بلوچستان کے نوجوانوں کیلئے وفاقی محکموں میں ہزاروں ملازمتوں کا اعلان بیوٹی ورلڈ دبئی 2027ء کی تاریخوں کا اعلان، عالمی نمائش ایکسپو سٹی منتقل کرنے کا فیصلہ امریکا، روس اور چینی صدور کی حالیہ سمٹ کے زیادہ نتائج برآمد نہیں ہونگے: فابیو پنیٹا خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ انقلابی شاعر فیض احمد فیض کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے میکرون نے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت یورپی سلامتی کیلئے انتہائی اہم قرار دیدی نئے صوبوں کے قیام سے ملک کو کوئی نقصان نہیں ہوگا: شوکت یوسفزئی ابوظہبی کے 2 بڑے عجائب گھروں میں بچوں کیلئے مفت تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز سلامتی کونسل کالعدم بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندیاں لگائے: چین اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ترک کا عمران خان کی فوری رہائی، مناسب سلوک اور سیاسی کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ افغانستان میں دہشتگرد گروہوں سے رکن ممالک کو خطرہ ہے: سربراہ سلامتی کونسل امریکی صدر نے ایران پر دوبارہ حملوں کا معاملہ اگلے سال تک ملتوی کردیا امریکی سینیٹ نے ٹرمپ کو ایران پر حملوں سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی

خلیج تعاون کونسل کا حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کیلئے فیصلہ کن مؤقف کا مطالبہ

Web Desk

20 November 2026

خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) نے خطے کے تمام ممالک سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب پر حملے کرنے والی حوثی ملیشیا کو جوابدہ ٹھہرانے کے لیے فوری اور فیصلہ کن مؤقف اختیار کریں۔

خلیج تعاون کونسل کے سیکرٹری جنرل جاسم البدوی نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دو ٹوک مؤقف اپنایا کہ حوثی باغیوں کو اپنے ان اقدامات کا حساب اور جواب دینا پڑے گا۔

دوسری جانب خلیجی ممالک کی جانب سے بھی سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ قطری وزارتِ خارجہ نے سعودی عرب پر ہونے والے ان حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جبکہ کویت کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں اس حملے کو برادر ملک سعودی عرب کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔